حکومت نے 509 لازمی ادویات مہنگی کر دیں - قیمت میں 3.84 فیصد اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

حکومت نے 509 لازمی ادویات مہنگی کر دیں - قیمت میں 3.84 فیصد اضافہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج دوا ساز فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو509 لازمی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اجازت دے دی ۔ جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت دی گئی ہے ان میں کئی تکلیف دہ امراض جیسے ذیابیطس، ہیپاٹائٹس اور کینسر کی ادویات بھی شامل ہیں۔ ان ادویات کی قیمتوںمیں یکم اپریل سے84۔3فیصد اجافہ کی اجازت دیگئی ہے ۔ نیشنل فارما سیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی( این پی پی اے) نے ٹھوک قیمتوں کے اشاریہ 2014 کے خطوط پر ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر 2013 کے تحت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ان509 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو وزارت کامرس و انڈسٹری کے مشیر معاشی کی جانب سے توثیق کی گئی ہے ۔ این پی پی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ ادویات کی ٹھوک قیمتوں سے متعلق ہول، سیل پرائس انڈکس( ڈبلیو پی آئی) کے سالانہ اضافہ میں سال2014 سال کے مد میں 84۔3 فیصد اضافہ کیاجائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 509 ادویات بشمول ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مستعمل الفاانٹر فیرن انجکشن مہنگے ہوگئے ہیں ۔ اسی طرح مختلف ایسی ادویات جو کینسر کے علاج میں مستعمل کاربوپلاٹین انجکشن کائی کے انفکشن کے علاج کے کیپسول فلوکوناژول بھی ان ادویات میں شامل ہیں جو مہنگی ہوگئی ہیں ۔ انڈین فارما سیو ٹیکل الائنس( آئی پی اے ) نے حکومت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔ آئی پی اے کے سکریٹری جنرل ڈی جی شاہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے ۔ دوا ساز کمپنیوں کو سال میں ایک مرتبہ سے زیادہ قیمتوں میں اضافہ کا کوئی موقع حاصل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں یہ اضافہ افراط زر سے منسلک ہے ۔ لازمی ادویات میں شامل کنڈوم کی قیمتوں پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق یکم اپریل سے اموژی سلین جیسے اینٹی بیوٹک کیپسول کی قیمت بھی بڑھ جائے گی۔

Prices of 509 essential drugs hiked

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں