یونیورسٹی آف والورہیمپٹن کو ایک ملین پاؤنڈ کا عطیہ - این آر آئی صنعتکار لارڈ سوراج پال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

یونیورسٹی آف والورہیمپٹن کو ایک ملین پاؤنڈ کا عطیہ - این آر آئی صنعتکار لارڈ سوراج پال

لندن
پی ٹی آئی
این آر آئی صنعت کار لارڈ سوراج پال نے یونیورسٹی آف والور ہیمپٹن کو ایک ملین پونڈ(10کروڑ روپے) کا بڑا عطیہ دیا ہے جو برطانیہ کی سرکردہ یونیورسٹی کو موصولہ واحد بڑا عطیہ ہے ۔ اپنی دخٹر کی یاد میں پال کی جانب سے قائم کردہ ایک چیاریٹیبل ٹرسٹ امبیکا پال فاؤنڈیشن سے یونیورسٹی کے لئے عطیہ برطانیہ کے ویسٹ مڈ لینڈس علاقہ میں کیمپس میں سہولیات کی عام جدید کاری کے ضمن میں خرچ کیاجائے گا۔ یہ یونیورسٹی کے ساتھ میرے جاری رابطہ کا حصہ ہے ۔ جوبرطانیہ کے قلب کے صنعتی علاقہ میں قائم ہے ۔ یہ ایک ایسی یونیورسٹی ہے جو عام بیاک گراؤنڈ کے حامل طلبہ کو تربیت دینے کے افتخار کی حامل ہے۔ اور وہ اس ملک اس سے بعید لیڈرس اور صنعتکاروں کی آئندہ نسل تخلیق کرتی ہے ۔ پال نے یہ بات کہی جو1999سے یونیورسٹی کے چانسلر ہیں ۔ امبیکا پال فاؤنڈیشن ایک انتہائی مخصوص میشن کو آگے بڑھا رہا ہے تاکہ وہ تعلیم، ثقافت اور صحت کے توسط سے آئندہ نسل کی زندگیوں میں اضافہ کر سکے ۔ جس کے لئے یونیورسٹی آف والور ہیمپٹن قائم کی گئی تھی ۔ یہ یونیورسٹی نوجوان افراد کے لئے مواقع فراہم کرنے کی اس کی تلاش میں میری بازگشت کی نمائندہ ہے جہاں سے میں آیا ہوں اور آج میں جہاں ہوں ۔ کپارو گروپ کے بانی صدر نشین نے یہ بات کہی جس نے ویسٹ مڈ لینڈس میں تخمیناً2500افراد کو روزگار دیا ہے ۔ پال دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم اور بزنس کے مزید استحکام کے لئے آئندہ ہفتہ یونیورسٹی کے ہندوستان آنے والے وفد کی بھی قیادت کریں گے ۔گزشتہ کئی برسوں میں وہ ہندوستان کے اہم قائدین سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام موجودہ صدر پرنب مکرجی وزیر فائنانس ارون جیٹلی کو اعزازی ڈگری دینے کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ سے ہندوستان کے رابطہ کے استحکام میں اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔ یونیورسٹی جس کا ہندوستان میں ایک علاقائی دفتر ہے والور ہیمٹپن سٹی سنٹر میں اس کے کیمپس کو دوبارہ ڈیولپ کرنے آئندہ دو برسوں میں50ملین پونڈس کی سرمایہ کاری کررہی ہے ۔ جسمیں ایک نیا22ملین پونڈس کا سائنسی مرکز اور ایک نئے18ملین پونڈس کی والور ہیمپٹن بزنس اسکول کی عمارت شامل ہے ۔ بی بی سی نے اس یونیورسٹی کو برطانیہ میں ایک دوستانی یونیورسٹی قرار دیا ہے اور یہ انتہائی ہمہ لسانی زمرہ میں بھی شامل ہے ۔ اسکی توسیع کا منصوبہ ایک اختراعی مرکز کے طور پر اس کے رول میں اضافہ میں مددگار ہوگا۔

Lord Swraj Paul makes 1 million pounds donation to University of Wolverhampton

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں