ملک کا کثرت وجود کا کردار کمزور نہیں ہونا چاہئے - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-11

ملک کا کثرت وجود کا کردار کمزور نہیں ہونا چاہئے - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

ایزال
پی ٹی آئی
قومی دارالحکومت میں شمال مشرق کے نوجوانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ ملک کا کثرت وجود کا کردار ایسے ناقابل قبول واقعات سے کمزور نہیں ہونا چاہئے ۔ میزورم یونیورسٹی کے10 ویں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور دہلی انتظامیہ دونوں کو نہ صرف ایسے عناصر کو گرفتار کر کے ٹھوس کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سزادینا چاہئے بلکہ اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ کچھ وقت قبل دارالحکومت دہلی میں شمال مشرق سے نوجوان افراد کے خلاف حملوں کے چند المناک واقعات دیکھے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہمارے ملک کا کثرت وجود کا کردار برقرار رہے اور ملک متحد رہے جو تمام ہندوستانیوں کے لئے مجموعی افتخار کی بات ہے اور ایسے ناقابل قبول واقعات کی وجہ سے یہ کردار کمزور نہیں ہونا چاہئے ۔ شمال مشرقی ریاست کو اپنے پہلے دورہ میں مکرجی نے ملک میں تعلیمی اداروں کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جس نے شمسی توانائی اور آبی ری سائیکلنگ کے60فیصد کی تکمیل کی ہے۔ مکرجی نے یہ نوٹ کیا کہ ملک کے کوئی بھی تعلیمی ادارہ نامور بین الاقوامی سروے کی جانب سے سر فہرست 200مقامات میں شمار نہیں کیا گیا ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیمی مینجمنٹ کا استحکام عاجلانہ ضرورت ہے ۔ اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے تجربہ کو مالا مال کرنے کے لئے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام عمل میں لائے جانے چاہئے ۔

Pluralistic character of nation should not be weakened: President Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں