انکم ٹیکس ریٹرنس میں بیرونی سفر کی تفصیلات کا لزوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-19

انکم ٹیکس ریٹرنس میں بیرونی سفر کی تفصیلات کا لزوم

نئی دہلی
یو این آئی
انکم ٹیکس دہندگان کو اسسمنٹ ایئر2015-16سے کہا جائے گا کہ وہ اپنے سالانہ تختہ جات میں بیرونی سفر اور اپنے تمام بینک کھاتوں کی تفصیلات درج کریں۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس( سی بی ڈی ٹی) کے ایک نئے اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انکم ٹیکس قانون میں نئی شقیں شامل کی جائیں گی تاکہ حکومت کو غیر محسوس رقومات کا پتہ چلانے میں مدد مل سکے ۔ نئے آئی ٹی آر فارمس (آئی ٹی آر1، آئی ٹی آر2) میں کھاتہ دار کو اپنے ایسے تمام بینک کھاتوں کی تفصیلات کا افشا کرنا پڑے گاجواس نے گزشتہ سال کے دوران کھولے یا بند کیے ہوں۔ کھاتہ دار کو بینک، اکاؤنٹ نمبر ، بینک کا پتہ ، آئی ایف ایس سی کوڈ اور اگر کوئی ساتھی کھاتہ دار ہو تو اس کا نام بتانا ہوگا ۔ بیرونی سفر کی تفصیلات کے تحت کھاتہ دار کا پاسپورٹ نمبر، پاسپورٹ کی اجرائی کا مقام ، جن ممالک کا دورہ کیا ہو ان کا نام، سفر کی تعداد بتانی پڑے گی۔

Need to give foreign visit details in tax returns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں