نیپال کے لئے ہندوستان کا آپریشن مائتری - امدادی سرگرمیوں میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

نیپال کے لئے ہندوستان کا آپریشن مائتری - امدادی سرگرمیوں میں شدت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان نے زلزلہ سے متاثرہ نیپال میں اپنی راحت و امدادی سر گرمیوں میں شدت پیدا کردی ہے ۔ اور اسے آپریشن مائتری کا نام دیا گیا ہے ۔ ہندوستان نے دودرجن فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹرس کو تعینات کیا ہے اور زمینی راستہ سے بھی بڑے پیمانہ پر لوگوں کو بچایاجارہا ہے ۔ ایک سرکردہ ہندوستانی عہدیدار نے ہمالیائی ملک کی صورتحال کو بے حد بے حد سنگین قرار دیا ہے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس این ڈی آر ایف کے تقریباً ایک ہزار تربیت یافتہ اہلکاروں کی خدمات امدادی سر گرمیوں کے لئے حاصل کی جارہی ہے ۔ پھنسے ہوئے سیاحوں کو جلد سے جلد واپس لانے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں غیر ملکیوں کے لئے خیر سگالی ویزا، انہیں سڑک کے ذریعے لانے کے لئے بسوں اور ایمبولنس گاڑیوں کا انتظام شامل ہیں ۔ کل سے نیپال سے ایک ہزار سے زائد افراد کو ذریعہ طیارہ لایا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک سرکردہ عہدیدار کی قیادت میں ایک بین وزارتی ٹیم بہت جلد نیپال کے لئے روانہ ہوگی تاکہ آپریشن مائتری یادوستی کے تحت راحت و بچاؤ کوششوں میں تال میل پیدا کیاجاسکے ۔ خارجہ سکریٹری ایس جئے شنکر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ تیزی سے راحت و بچاؤ کوششیں نیپال میں ہماری مشن کی ترجیح ہے ۔ نیپال کی صورتحال بے حد بے حد سنگین ہے ۔ معتمد داخلہ ایل سی گوئل ، معتمد دفاع آر کے ماتھر، نیشنل ڈیزاسٹر منینجمنٹ اتھاریٹی کے چیف آر کے جین اور انڈیا میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ کے چیف ایل ایس راٹھور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

دہلی کے بشمول ہندوستان کے کئی شمالی اور مشرقی حصون میںآج زلزلے کے تازہ جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ نیپال میں کل آنے والے طاقتور زلزلہ کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر67ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال، بہار، آسام، جھار کھنڈ ، اڑیسہ، اترا کھنڈ ، پنجاب ، ہریانہ، اتر پردیش ، چھتیس گڑھ ، اور دہلی میں دن کے12:432بجے 30سیکنڈ سے زیادہ دیر تک محسوس کئے گئے ۔ کئی شہروں اور قصبوں میں لوگ افراتفری کے عالم میں اپنی حفاظت کے لئے دوڑتے ہوئے دیکھے گئے ۔ حکومت نے ملک میں ہلاک افراد کے ورثا کے لئے فی کس6لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک جائزہ اجلاس میں ملک اور نیپال دونوں جگہوں بچاؤ راحت آپریشنس کا جائزہ لیا اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے ساتھ تیز رفتار ی سے امدای سرگرمیوں کی ہدایت دی ۔ اعلیٰ عہدیداروں کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جس کے دوران خارجہ سکریٹری ایس جئے شنکر بھی موجود تھے ، معتمد داخلہ ایکل سی گوئل نے بتایا کہ ہندوستان میں مہلوکین تعداد62اور زخمیوں کی259ہے۔ کل 51اموات کی اطلاعات تھیں۔

Operation Maitri: India steps up relief operations in quake-hit Nepal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں