آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے دن کہا کہ ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ہم ہر نیپالی کی آنسو پونچھنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ المیہ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ اپنے ماہانہ "من کی بات" ریڈیو خطاب میں مودی نے کہا کہ آفات سماوی بشمول ہندوستان میں غیر موسمی بارش سے کئی کسانوں کی کھڑی فصلوں کو نقصان کے پس منظر میں انہیں اپنا یہ ریڈیو خطاب کرتے ہوئے تکلیف ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے ہلاکت خیز زلزلہ نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا۔ہندوستان میں بھی جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ2001میں کچ کے ضلع کو قریب سے دیکھ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ نیپال کے لوگ کیسی صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کے میرے بھائیو اوربہنو ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے نیپال کو امید وار بھیجنی شروع کردی ہے ۔ بچاؤ ٹیمیں بھیجی گئی ہیں جن کے ساتھ ایسے کتے بھی ہیں جو ملبہ میں دبے لوگوں کو ڈھونڈ نکالنے میں مدد کرتے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستانیوں کے لئے نیپال کا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ ہم ہر نیپالی کے آنسو پونچھیں گے اور ان کی مد کریں گے ۔ پہلی عالمی جنگ کے ہندوستانی مہلوک فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی میں جب فرانس گیا تھا تو وہاں میں پہلی عالمی جنگ کے ایک یادگار پر گیا تھا۔ اس کی ایک وجہ بھی تھی کہ پہلی عالمی جنگ کی صدی تو ہے لیکن ساتھ ساتھ ہندوستان کی شجاعت کا بھی وہ صدی سال ہے ۔ ہندوستان کے بہادروں کی شہادت کی صدی کا سال ہے اور "سیو ا پرمو، دھرم" اس مثال کو کیسے سچ ثابت کرتا رہا اور ہمارا ملک اس کی بھی صدی کا یہ سال ہے ۔ میں ایسا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ 1914میں اور1918تک پہلی جنگ عظیم ہوئی اور بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا قریب قریب15لاکھ بھارتی فوجیوں نے اس جنگ میں اپنی جان کی بازی لگادی تھی اور بھارت کے جوان اپنے لئے نہیں مررہے تھے ۔ ہندوستان کو کسی ملک کو قبضہ نہیں کرنا تھا ، نہ ہندوستان کو کسی کی زمین لینی تھی لیکن بھارت نے غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرکے دکھایا تھا۔ بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ اس سے پہلے عالمی جنگ میں ہمارے قریب قریب74ہزار جوانوں نے شہادت پائی تھی۔ یہ بھی ٖفخر کی بات ہے کہ اس پر قریب9ہزار دو سو ہمارے فوجیوں کو گیلٹیری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اتنا ہی نہیں11ایسے طاقتور لوگ تھے جن کو پروقار وکٹوریہ کراس ملا تھا۔ خاص طور پرفرانس میں عالمی جنگ کے درمیان مارچ1915ء میں تقریبا چار ہزار سات سو ہندوستانیوں نے قربانی دی تھی ۔ امبیڈکر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کیا ہمیں زیب دیتا ہے کہ آج بھی ہمارے ملک میں کچھ خاندانوں کو سر پر گندگی ڈھونا پڑے؟ میں نے حکومت میں بڑے زور سے کہا ہے کہ بابا صاحب امبیڈ کر جی کو یاد کرتے ہوئے125ویں یوم پیدائش کے سال ہم اس کلنک سے نجات پائیں۔اب ہمارے ملک میں کسی غریب کو سر پر گندگی ڈھونے پڑے ، ایسی حالت ہم برداشت نہیں کریں گے۔ سماج کا بھی ساتھ چاہئے ، حکومت کو اپنا فرض نبھانا چاہئے، مجھے عوام کا بھی ساتھ چاہئے۔ اس کام کو ہمیں کرن اہے۔
اپنے خطاب میں ثانیہ مرزاکو تہنیت پیش کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہوتا ہے کہ ہندوستانیوں کی دو بیٹیوں نے ملک کے نام روشن کیا ۔ ایک بیٹی سائنانہوال بیڈ منٹن میں دنیا میں نمبر ایک بنی اور دوسری بیٹی ثانیہ مرزا ٹینس ڈبلز میں دنیا میں نمبر ایک بنی۔ دونوں کو مبارکباد اور ملک کی ساری بیٹیوں کو بھی مبارک ہو۔ فخر ہوتا ہے جواں مردی اور شجاعت پر ۔ لیکن کبھی کبھی ہم بھی آپا کھو بیٹھتے ہیں ۔ جب کرکٹ کا ورلڈ کپ چلا رہا تھا اور سیمی فائنل میں ہم آسٹریلیاسے ہار گئے۔ کچھ لوگوں نے ہمارے کھلاڑیوں کے لئے جس طرح کے الفاظ استعمال کئے جو سلوک کیا، میرے ہم وطنو، یہ اچھا نہیں ہے ۔ ایسا کیسا کھیل ہو جس نے کبھی شکست ہی نہ ہو ارے جیت اور ہار تو زندگی کے حصے ہوتے ہیں ۔ اگر ہمارے ملک کے کھلاڑی ہار گئے تو بحران کی گھڑی میں ان کا حوصلہ بلند کرنا چاہئے ۔ اب میں نیا اعتماد پیدا کرنے کا ماحول بنانا چاہئے ۔ مجھے یقین ہے آگے سے ہم شکست سے بھی سیکھیں گے اور ملک کے احترام کے ساتھ جو باتیں جڑی ہوئی ہیں، اسے پل بھر میں ہی توازن کھوکر کے فعل ۔ رد عمل میں نہیں الجھ جائیں گے اور مجھے کبھی کبھی فکر ہوتی ہے ۔ میں جب کبھی دیکھتا ہوں کہ کہیں حادثہ ہوگیا۔ تو بھیڑ جمع ہوجاتی ہے اور گاڑی کو جلادیتی ہے ۔ اور ہم ٹی وی پر ان چیزوں کو دیکھتے بھی ہیں ۔ حادثہ نہیں ہونا چاہئے ، حکومت کو بھی ہر قسم کی کوشش کرنی چاہئے ۔ طلباء کے امتحان مکمل ہوئے ہیں ۔ خاص کر کے دس ویں اور بارہویں کے طلباء نے چھٹی منانے کے لئے پروگرام بنائے ہوں گے ، میری آپ سب نیک خواہشات ہیں ۔ آپ کا دیکیشن بہت ہی اچھا رہے ، زندگی میں کچھ نیا سیکھنے کا ، نیا جاننے کا موقع ملے اور سال بھر آپ نے محنت کی ہے تو کچھ پل خاندان کے ساتھ امنگ اور حوصلہ افزائی کے ساتھ گزرے یہی میری نیک تمنا ہے ۔
India will make all-out efforts to help Nepal: Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں