دوسرے جانورں کے ذبیحہ پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں - مہاراشٹرا چیف منسٹر کی وضاحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-08

دوسرے جانورں کے ذبیحہ پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں - مہاراشٹرا چیف منسٹر کی وضاحت

ممبئی
پی ٹی آئی
حکومت مہاراشٹرا کا گائیوں، بیلوں اور بچھڑوں کے علاوہ دوسرے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ چیف منسٹر فڈ نویس نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے یہاں ریاستی قانون ساز اسمبلی میں کہا، میں نے ایڈوکیٹ جنرل سے بات کی ہے جنہوں نے بتایا کہ کل عدالت میں ان کے بیان کی غلط ترجمانی کی گئی ہے۔ چیف منسٹر نے یہ بیان شیو سینا ارکان ارجن کھوٹکر اور سنیل پربھو کے مطالبات پر دیاہے۔ بمبئی ہائی کورت نے کل استفسار کیا تھا کہ صرف گائیوں، بیلوں اور بچھڑوں پر ذبح کرنے پر ہی کوئی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ عدالت کے اس سوال پر ایڈوکیٹ جنرل کی وضاحت کے بعد میڈیا کے ایک گوشہ میں اطلاعات شائع ہوئیں کہ حکومت پابندی کو توسیع دے سکتی ہے ۔ اس پس منظر میں شیو سینا نے حکومت کے موقف کو جاننے کی خواہش کی ۔ فڈ نویس نے بتایا کہ دیگر جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی عائد کرنے پر حکومت پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے اور عدلیہ کی جانب سے بھی ایسے کوئی احکام نہیں ہیں نیز ایڈو کیٹ جنرل سنیل منوہر نے اس طرح کا خیال ظاہر کیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی حوالہ دیا ہے ۔ شیو سینا کے سنیل پربھو نے ایڈوکیٹ جنرل منوہر کے بیان کے حوالہ سے کہا کہ جانوروں کے ذبیحہ پر مرحلہ وار پابندی عائد کی جائے گی۔ اس سے عوام کے ذہنوں میں الجھن پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اس مسئلہ پر بیان دے ۔ سینا کے ایک اور رکن اسمبلی ارجن کھوٹکر نے بھی وقفہ صفر کے بعد یہ مسئلہ اٹھایا۔

No plan to ban slaughter of other animals: Maharashtra CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں