پی ٹی آئی
گجرات کی سابق وزیر مایا کوڈنانی نروڈا پاٹیہ میں فساد سے متاثرہ اس علاقہ میں موجود تھی جہاں سال2002میں97 افراد کا قتل عام کیا گیا ۔ سپریم کورٹ کی نامزد خصوصی تحقیاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے وکیل نے آج عدالت سے اس کیس کے تین گواہوں کے بیانات کے حوالہ سے یہ بات کہی۔ سینئر سرکاری وکیل پرشانت دیسائی نے جسٹس آر آر ترپاٹھی اور جسٹس آر ڈی کو ٹھاری پر مشتمل گجرات ہائیکورٹ کی ڈیویژن بنچ نے کہا کہ نروڈا پاٹیہ فساد کیس میں تین گواہوں نے تحقیقاتی ایجنسی کے روبرو اپنے بیانات قلمبند کروائے ہیں اور ان کے مطابق مایا کودنانی شہر کے نروڈا پاٹیہ علاقہ میں فساد کے وقت موجود تھی ۔ دیسائی نے اس کیس میں کوڈ نانی اور دیگر ملزمین کو خارج کردینے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کردہ اپیلوں کی مخالفت کرتے ہوئے یہ استدلال کیا۔ انہوں نے اپنے دلائل کی تائید میں سپریم کورٹ کے احکام کا حوالہ دیا اور کہا کہ کوڈنانی ہلاکتوں کی سازش میں ملوث تھی ۔ دیسائی نے عدالت میں علاقہ کا ایک نقشہ پیش کیا تاکہ نروڈا پاٹیہ علاقہ میں ہنگامہ مچانے والے دندناتے ہوئے ہجوم کی نقل و حرکت دکھائی جائے ۔ ہائیکورٹ اس کیس میں مجرمین کی اپیلوں پر سماعت کل بھی جاری رکھے گی ۔ ایس آئی ٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مجرموں نے انہیں مجرم قرار دینے کو چیالنج کیا ہے جبکہ استغاثہ نے ان کی سزاؤں میں اضافہ کی اپیل کی ہے ۔ فساد میں بچ جانے والوں نے بھی مجرموں کے لئے مزید سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ اور ساتھ ہی اس کیس میں بری قرار دئیے گئے دیگر31 ملزمین کو بھی سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Mayaben Kodnani was present at Naroda Patiya massacre scene, SIT tells Gujarat High Court
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں