زلزلہ سے تباہ نیپال کا ٹاور سیلفیز کا مقام بن گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-28

زلزلہ سے تباہ نیپال کا ٹاور سیلفیز کا مقام بن گیا

کھٹمنڈو
اے پی
سوشل میڈیا زندگی کی سرگزشت ہے اور بسا اوقات یہ موت کی سر گزشت بھی بن جاتا ہے لہذا کوئی تعجب نہیں ہونا چاہئے کہ نیپال کے ہلاک خیز زلزلے میں عظیم انسانی وثقافتی نقصان کا مقام اب اسمارٹ فونس پر تصاویر لینے کا مقام بن چکا ہے ۔ کھٹمنڈو کے مشہور تاریخی نومنزلہ دھرا ہرا ٹاور جو اب ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے، بے شمار افراد اس کے ملبے پر چڑھ کر ، اپنے دوستوں کی تصاویر اور سلفیز لے رہے ہیں۔ اٹھارہویں صدی میں نیپال کے شاہی حکمرانوں کی جانب سے تعمیر کردہ ٹاور ملک کی قیمتی یادگاروں میں سے ایک تھا۔ ہفتہ کے روز آئے زلزلے سے تباہ ہونے والی دیگر عمارتوں کی بہ نسبت یہاں سب سے زیادہ تصاویر لی جارہی ہیں ۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس ٹاور میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں، لیکن خیال ہے کہ اس سیاحوں سے بھرا ہوا تھا ۔ 21سالہ بزنس طالب علم جو امداد ی کاموں میں مدد کرنے مضافات سے آیا ہے، اس منظر سے بے حد افسردہ ہے ۔ کچھ لوگ تو مسکراتے ہوئے اپنی تصویریں کھنچوارہے ہیں ۔ اس نے کہا کہ کیا یہ زلزلہ کی سیاحت ہے ؟ یہ صحیح نہیں ہے ۔ اس بات کو سمجھنے کے بجائے کہ یہ ایک المیہ ہے بیشتر لوگوں کو سیلفیز لینے میں زیادہ دلچسپی ہے ۔ تاہم سیلفیز لینے والے بیشتر افراد سیاح معلوم نہیں ہوتے ۔ یہ مقامی لوگ ہیں جو اپنی ہی کمیونٹی کی تباہی و بربادی کی تصاویر لے رہے ہیں۔

Nepal's famous Dharahara Tower becomes site for selfies after devastating earthquake

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں