پی ٹی آئی
بھوٹانی وزیر اعظم شیرنگ توبگے آج ایک طبی ماہرین ٹیم کے ساتھ کھٹمنڈو پہنچے جس کا مقصد حکومت نیپال کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امداد رسانی ہے ۔ توبگے نے شخصی طور پر اپنے نیپالی ہم منصب کو ایک ملین ڈالر کا چیک پیش کیا ۔ ہفتہ کے روز آنے والے زلزلوں کے نتیجہ میں اب تک تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ توبگے نے شاہ بھوٹان کی جانب سے نیپالی عوام کے حال زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے صدر نیپال اور وزیر اعظم کے نام شاہ بھوٹان کا مکتوب بھی پیش کیا جس میں اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔63رکنی بھوٹانی ٹیم میں طبی عملہ، رائل بھوٹان، آرمی عملہ، وزارت صحت کے طبی ماہرین اور والینٹیرس شامل ہیں ۔ بھوٹانی ٹیم زلزلہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی خدمات فراہم کرے گی جو آؤٹ ڈور میڈیکل سازو سامان سے لیس ہے ۔ ان کے ساتھ ضروری ادویات کا ایک بڑا ذخیرہ بھی ہے اور اس کے علاوہ راحت رسانی سازو سامان بھی ہے جن میں کپڑے اور کمبل بھی شامل ہیں ۔ توبگے آج شام کے بعد خصوصی پرواز سے وطن لوٹ جائیں گے ۔ ان کے ساتھ نیپال میں پھنسے بھوٹانیوں کا ایک قافلہ بھی ہوگا۔ نیپال میں زلزلہ کے سبب جانی نقصانات کے پیش نظر بھوٹان کا قومی پ رچم سر نگوں کردیا گیا ہے ۔ شاہ بھوٹان کے علاوہ حکومت کے نمائندوں نے تباہی سے متاثرہ افراد کے لئے خصوصی دعائیہ اجلاس کا اہتمام بھی کیا۔
Bhutan PM travels to earthquake-hit Nepal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں