آپریشن راحت تقریبا مکمل - یمن سے بیشتر ہندوستانیوں کو نکال لیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-08

آپریشن راحت تقریبا مکمل - یمن سے بیشتر ہندوستانیوں کو نکال لیا گیا

نئی دہلی
یو این آئی، پی ٹی آئی
شورش زدہ ملک یمن سے تقریباً3300 ہندوستانیوں کو باہرنکال لیا گیا ہے۔ گزشتہ شام اس ملک سے بحری جہازوں اور طیاروں سے تقریباً1000 ہندوستانی شہریوں کا انخلاعمل میں آیا۔ ہندوستان آئندہ24 گھنٹوں میں آپریشن راحت مکمل کرنے کی توقع رکھتا ہے کیونکہ اب یمن میں کچھ ہی ہندوستانی رہ گئے ہیں ۔ جنہیں ہندوستان واپس لایاجارہا ہے ۔ آئی این ایس ترکش آج حدیدہ بندرگاہ پر رکے گا تاکہ باقی بچے ہندوستانیوں کو جیبوتی لایاجاسکے جہاں سے انہیں وطن لایاجائے گا۔ تقریباً26 ممالک نے یمن سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لئے ہندوستان سے مدد کی درخواست کی ہے۔ ان ممالک میں فرانس، جرمن، ہنگری، آئر لینڈ ، چیک جمہوریہ ، جبوتی، مصر، عراق، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، بنگلہ دیش اور لبنان شامل ہیں ۔ اسی دوران جنگ زدہ یمن سے پاکستان کے ہمراہ11 ہندوستانی بھی پاکستانی بحری جہاز کے ذریعہ یہاں پہنچے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں وطن بھیجنے کے لئے ایک خصوصی طیارہ کی پیشکش کی ۔ جسے ہندوستان نے قبول کرلی اہے ۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کی ایک ٹیم تخلیہ کرائے جانے والے افراد سے ملنے کے لئے جو یہاں پہنچنے والے دیگر 171 افراد میں شامل تھے ، بندرگاہ پر موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ ہندوستانی فی الحال کراچی میں ہیں جنہیں کل خصوصی طیارہ سے نئی دہلی روانہ کیاجائے گا۔

Nearly 3300 Indians rescued from Yemen in Operation Rahat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں