سارے ملک میں ٹیکہ اندازی کی وسیع مہم اندرادھنش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-08

سارے ملک میں ٹیکہ اندازی کی وسیع مہم اندرادھنش

نئی دہلی
یو این آئی
عالمی یوم صھت کے موقع پر آج ہندوستان نے ایک بڑی ٹیکہ مہم کی شروعات کی ہے ، اس کا مقصد رو کی جاسکنے والی 7 بیماریوں سے منسلک ویکسین کو 2020 تک ان تمام بچوں تک پہنچانا ہے جن کی ٹیکہ کاری نہیں ہوئی ہے یا جنہیں جزوی طور پر ٹیکے لگے ہوں ۔ وزیر صحت جے پی نڈڈا نے بتایاکہ اندر دھنش مشن کو اپریل سے جولائی کے درمیان بہت زور شور سے کیچ اپ مہم کی طرح چلایاجائے گا اس کا مقصد 2 سال کی عمر تک کے تمام بچوں اور حاملہ خواتین تک پہنچنا ہے اس کے موثر عمل کے لئے اس کی نگرانی بھی کی جائے گی ۔ قوس و قزح کے سات رنگوں سے حوصلہ افزا اس مشن کا نام اندر دھنش رکھا گیا ہے جو بچوں کو ڈیفتھیریا ، کالی کھانسی ، ٹیٹنس ، پولیو، ٹی بی، چیچک اور ہپٹائٹس بی جیسی بیماریوں سے بچاؤ کا ٹیکہ دستیاب کرائے گا ۔ اس مشن کے تحت جاپانی انفسیلائٹس، ہیمو پھلس انفلویجا ٹاپ بی ، سے منسلک بیماریوں کی روک تھام سے متعلق ویکیسنش کو بھی مہیا اضلاع میں فراہم کیا جائے گا۔ نڈڈا نے ٹویٹ میں کہا کہ مشن اندر دھنش 7 اپریل سے شروع ہورہا ہے ۔ یہ اپریل مئی، جون اور جولائی میں دو سال کی عمر تک کے تمام بچوں اور حاملہ خواتین تک پہنچے گا ۔ مشن کے پہرلے مرحلے میں 201 اعلیٰ ترجیح والے اضلاع کو ہدف بنایاجائے گا جہاں پر جزوی ویکسنیشن اور غیر ویکسنیشن والے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ دوسرے مرحلے میں297 دیگر اضلاع کو اس کے تحت لایاجائے گا۔ نڈڈا نے پہلے کہا تھا کہ مفت ویکسنیشن کے اہتمام کے باوجود گزشتہ30 سالوں میں ہندوستان میں صرف 65 فیصد بچوں نے ہی ان کی زندگی کے پہلے سال میں تمام ویکسین حاصل کئے ۔ گزشتہ چار سال میں یہ فیصلہ سالانہ ایک فیصد کی شرح سے صرف چار فیصد ہی بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا مقصد سال 2020 تک اس کے تحت90 فیصد بچوں کو لانا ہے ۔

Mission Indradhanush to put vaccination efforts on high speed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں