اے۔ایم۔یو دینی برج کورس کے ڈائرکٹر کے خلاف جامعہ مظاہر علوم کے علما کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-03

اے۔ایم۔یو دینی برج کورس کے ڈائرکٹر کے خلاف جامعہ مظاہر علوم کے علما کا احتجاج

Jamia-Mazahir-uloom-saharanpur
مسلم یونیورسٹی علی گڑھ نے چند سال پہلے دینی مدارس کے فضلاء و فارغین کے لئے دو سالہ "برج کورس" (فاصلاتی تعلیم) شروع کیا تھا جس کی تمام دینی مدارس میں ستائش کی گئی اور امید تھی کہ مستقبل قریب میں اس کے بہترین اثرات و ثمرات دیکھے جائیں گے ۔ لیکن اس کورس کے ڈائرکٹر کے طور پر راشد شاز نامی ایک ایسے فرد کو منتخب کیا گیا ہے جن کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ وہ امت کو فقہاء و محدثین اور دینی مدارس و مساجد سے منقطع کر دینے کی جہد مسلسل میں مصروف ہیں ۔
راشد شاز نے تقریبا دو درجن کتابوں میں تسلسل کے ساتھ مدارس و مساجد کو شرک کے اڈے لکھا ہے تو محدثین اور علماء مصلحین اور فقہاء کو زوال امت کا سبب بھی قرار دیا ہے ۔ راشد شاز کی کتابوں کو پڑھ کر صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کسی عالمی سازش کے حصے کے طور پر امت کو افتراق و انتشار کا شکار بنانے کی مہم میں لگے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار جامعہ مظاہر علوم (وقف) سہارنپور کے ناظم و متولی مولانا محمد سعیدی نے ایک ہنگامی میٹنگ میں کیا ، اس موقع پر مولانا محمد سعیدی نے اپنے فکرمندانہ خیالات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معتبر ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ راشد شاز کی تقرری وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات سے شعبہ انگریزی میں کی ہے حالانکہ ان کا انگریزی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ راشد شاز اپنی کتابوں میں خوبصورت تعبیرات کا سہارا لے کر نہ صرف انکار حدیث کے مرتکب ہوئے ہیں بلکہ متقدمین علماء و صلحاء اور مجتہدین پر بھی سب و شتم کے تیر چلائے اور ان کی خدمات کو افتراق امت کا سبب بتایا ہے۔
اسی طرح مختلف روایان حدیث بالخصوص حضرت ابوہریرہؓ پر انگشت نمائی کی فقہاء اور راویان حدیث کی مخالفت کے علاوہ عقیدہ تقدیر سے انکار ، حضرت عیسٰیؑ کی تشریف آوری، امام مہدی کے ظہور، دجال کے آنے سے انکار ، اجماع امت، شفاعت رسول، سبعۃ احرف اور احکام رجم وغیرہ سے انکار کیا ہے ۔

مولانا محمد سعیدی ناظم و متولی مدرسہ مظاہر علوم(وقف) سہارنپور کی زیر صدارت اس موضوع پر خصوصی مجلس منعقد ہوئی اور مذکورہ بالا گمراہ کن نظریات و افکار کی روشنی میں متذکرہ اے۔ایم۔یو استاذ کی سخت الفاظ میں اتفاق رائے سے مذمت کی گئی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ بالخصوص وائس چانسلر سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ ایک ایسے متنازعہ فرد کو جو قرآن و سنت کے بیان کردہ مسلمہ عقائد و افکار سے منحرف ہے بلکہ اپنی زیر نگرانی شعبہ کے ذریعہ علماء و فضلاء مدراس کو بھی بےدینی کی راہ پر ڈالنے کی جرات کیے جا رہا ہو ، فی الفور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے برخاست کیا جائے ۔
مولانا محمد سعیدی نے دینی مدارس کے طلبا علما اور عوام سے اپیل کی کہ ایسے ملحدانہ نظریات و خیالات رکھنے والے افراد و اشخاص سے دور رہیں اور مدارس کے طلبہ کو ایسے فتنوں اور فتنہ سازوں سے باخبر کرائیں ۔ اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ مولانا ریاض الحسن ، مولانا کوثر علی ، مولانا ظہور احمد، مفتی عبدالحسیب، قاری محمد ادریس ، مولانا نثار احمد، مفتی محمدعلی حسن ، مولانا ابولکلام ، مفتی نوشاد احمد مولانا محمد راشد ، مولانا ناصر الدین ، مولانا غیور احمد ، مولانا ذوالفقار ، مولانا محمد احکام وغیرہ موجود رہے ۔

Clerics of Jamia Mazahir uloom saharanpur protest against Rashid Shaz director of AMU Bridge Course

1 تبصرہ:

  1. Q# How can we recognized Under Cover Rafidis ?

    Answer by : Imam Al Hadith Abu Hayyan Sai'd ....

    Ans # There are some main Points to recognized the Under Cover Rafidis as they narrated the fake Hadiths like المتعة‎ , Donkey Meat , Pen & Paper , اَلَاوَاِنِّی ْ اَوْتیت الْقُرْاٰنَ وَمِثْلَہُ مَعَہُ" , Loh e Fatima, حَدِيثُ اَلكِسَا, فَدَك , Hadith e Mahdi ,حدیث المنزلة , All hadiths about آلُ عَلِيٍّ وَآلُ عَقِيلٍ وَآلُ جَعْفَرٍ وَآلُ عَبَّاسٍ , Hadith e Thaqalayn , الفتن , نَسْتَخْصِي , etc

    In Tafseer of Al Quran , Who
    describes the tafseer of Twelve tribes of Bani Israil refered to the fake & fabricated stories of twelve Imams in the line of Fatima & Ali bin Abi Talib , who describes Ayat 33/33 for Ahl-e- Bait of Ali bin Abi Talib as Ahl-e-Bait of Rasool e Kareem.
    Tafseer Ibn e Kathir , Tafseer e Tibri etc are Rafidis,Jews,Christian's,Majoossi Versions of Tafseers.
    As well as the compilers of Sihah e sitta
    Bukhari , Muslim , Abu Daud , Tirmidhi , Ni'sai , Ibn e Majah etc were Under Cover Rafidis .

    جواب دیںحذف کریں