طلاق کے بعد بھی مسلم خواتین کو نفقہ کی تائید - شیعہ بورڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-21

طلاق کے بعد بھی مسلم خواتین کو نفقہ کی تائید - شیعہ بورڈ

لکھنو
پی ٹی آئی
آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ( اے آئی ایس پی ایل بی ) نے آج کہا کہ مسلم خاتون کو طلاع کے بعد بھی نفقہ کا سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے ان خواتین کو راحت ملی ہے جو اپ نے بل بوتے پر اپنی گزر بسر سے قاصر ہیں ۔ صدر اے آئی ایس پی ایل بی مولانا مرزا محمد اطہر نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ان خواتین کو راحت ملی ہے جو اپنی کفالت خود نہیں کرسکتیں اور طلاق کے بعد غربت کی زندگی جینے پر مجبور ہوجاتی ہیں ۔ سپریم کورٹ نے 6اپریل کو اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ مطلقہ مسلم خواتین ا پنے سابقہ شوہروں سے سی آر پی سی کی دفعہ125کے تحت دوسری شادی یا موت تک نفقہ پانے کی حقدار ہیں ۔ شمیمہ فاروقی بمقابلہ شاہد خان کیس میں سپریم کورٹ کے حوالہ سے مولانا اطہر نے کہا کہ بورڈ2007میں تیار نکاح نامہ میں اس کی گنجائش فراہم کرچکا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں