چھوٹے صنعت کاروں اور تاجروں کے لئے قرض کی فراہمی کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-08

چھوٹے صنعت کاروں اور تاجروں کے لئے قرض کی فراہمی کا منصوبہ

نئی دہلی
یو این آئی
چھوٹے صنعت کاروں اور انتہائی چھوٹے بیوپاریوں کوبینک سے رقم فراہم کرانے کے مقصد سے کل سے شروع ہونے والے مدرا بینک کے تحت شیشو، کشور اور ترون نام سے تین منصوبے شروع کئے جائیں گے جن کے تحت چھوڑے کاروباریوں کودس لاکھ روپے تک کا قرض مل سکے گا ۔ وزیر اعظم نریندرمودی کل وگیان بھون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں مائیکرو یونٹس ڈیولپمنٹ اینڈ ری فائننس ایجنسی لمٹیڈ( مدرا بینک) کا آغاز کریں گے ۔ اس موقع پر وہ مدرا بینک کے تحت وزیر اعظم مردا یوجنا کی شروعات بھی کریں گے ، جس میں شیشو، کشور اور ترون نام سے تین قرض منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ شیشو کے تحت50 ہزار روپے تک قرض دیا جائے گااور کشور کے تحت50 ہزار سے پانچ لاکھ تک کا قر ض ملے گا ۔ اسی طرح سے ترون کے تحت پانچ لاکھ سے لے کر10 لاکھ روپے تک کا قرض دیاجائے گا ۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے رواں مالی سال کے بجٹ میں20 ہزار کروڑ روپے کے سرمائےاور تین ہزار کروڑ روپے کے قرض ضمانت فنڈ والا مدرا بینک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مدرابینک کا قیام قانون کے ذریعہ کیاجائے گا اور یہ پردھان منتری مدرا یوجنا کے ذریعے مینو فیکچرنگ ، تجارت اور سروس کے سیکٹر سے متعلق چھوٹے کاروباریوں کو قرض فراہم والے تمام مائیکرو فائنانس کے اداروں کے لئے ری فائننس کا انتظام کرے گا ۔ فوری طور پر مدرا بینک بینکی سڈ بی کے تحت کام کرے گا۔ لیکن قانونی طور پر قیام کے بعد اس کا آپریشنل آزاد ہوجائے گا ۔ اس منصوبے کے تحت دیہی شہری علاقے کے چھوٹے مینو فیکچرر، دکاندار، پھل سبزی بیچنے والے ، سیلون، بیوٹی پارلر ، ٹرانسپورٹر، ٹرک اپریٹر ریہٹری ، پٹری والے ، کو آپریٹیو تنظیم یا افراد کے گروپ، کیٹرنگ، مرمت کرنے والے دکاندارون، مشین اپریٹروں، چھوٹے صنعت کار ، فن کاروں ، فوڈ پروسیسنگ سے متعلق چھوٹے صنعت کار، اپنی مدد آپ گروپ، پیشہ اور سروس فراہم کرنے والے کو10 لاکھ روپے تک کا قرض ملے گا ۔ سڈ بی کے پاس اس سیکٹر میں کام کرنے کا تجربہ ہے اور اسے انتہائی چھوٹے کاروباریوں کو قرض فراہم کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی ، لیکن بعد میں قانونی شکل دینے کے بعد حکومت اس ایجنسی کو آزادانہ طور پر قائم کرے گی ۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں تقریبا چھ کروڑ ایسے چھوٹے کاروباری ہیں جن کو زیادہ سے زیادہ17 ہزار روپے کے قرض کی ضرورت ہوتی ہے ۔ قومی نمونہ سروے کے مطابق ان کارباریوں نے11 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس میں تقریباً12 کروڑ لوگوں کو روزگار حاصل ہے ۔ ان تاجروں نے مجموعی طور پر محض چار فیصد قرض لے رکھا ہے ۔اس کے برعکس اصلاحات کے بعد گزشتہ22 برسوں میں ملک میں بڑی صنعتوں مین تقریبا 60 لاکھ کروڑ روپے کا سرمایہ لگا ہوا ہے ۔ اور محض 22 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے ۔ اس کے پیش نظر حکومت ان چھوٹے صنعت کاروں کی مدد کر کے نہ صرف ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہتی ہے بلکہ اسے روزگار بڑھانے والے کے طور پر دیکھ رہی ہے ۔ حکومت کا خیال ہے کہ سبزی ، دودھ، اخبار ڈالنے والوں کو زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار روپے کے قرض کی ضرورت ہوتی ہے اور اس رقم کے حصول سے کچھ نیا کرنے کی طاقت آئے گی اور کچھ لوگوں کو اس سے روزگار بھی ملے گا ۔ حکومت اس کے ذریعہ ایسے کاروباریوں کومعیشت کی مین اسٹریم سے شامل کرنا چاہتی ہے ۔

PM Modi to launch MUDRA Bank today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں