Mamata govt bans Togadia from entering Bengal
مغربی بنگال کی حکومت نے آج فرقہ ورانہ کشیدگی اور عوامی ہم آہنگی میں خلل کے اندیشوں کے تحت وشوا ہندو پریشد لیڈر پروین توگڑیا کے ریاست میں داخلہ پر پابندی لگادی ہے ۔ معتمد داخلہ واسو دیو بنرجی نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ144 کے تحت ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور ضلع مجسٹریٹ سے کہا ہے وہ اپنے اپ نے علاقوں میں اس پر عمل کریں ۔ اس دوران پروین توگڑیا نے مغربی بنگال میں داخلہ پر امتناع کے لئے ممتا بنرجی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آیا چیف منسٹر گلیوں میں اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے مبلغوں اور عبادت گاہوں میں بڑی تعداد میں عبادت کرنے والوں کو گرفتار کریں گی ۔ توگڑیا نے کہا کہ وہ5 اپریل کو نارتھ دیناج پور ضلع میں دو ہزار سے زائد افراد کی ایک ریالی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس دوران سینئر بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی نے توگڑیہ کے داخلے پر پابندی لگانے کے مغربی بنال کی حکومت کے فیصلے پر غیر درست قرار دیا۔ جوشی نے ریاستی حکومت کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ اکہ یہ صحیح نہیں ہے ۔ ایسا نہیں کیاجانا چاہئے تھا۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے جو یہاں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہوئے تھے کوئی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں