وجئےواڑہ اور گنٹور کا درمیانی ٹاؤن امراوتی آندھرا کا دارالحکومت منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-02

وجئےواڑہ اور گنٹور کا درمیانی ٹاؤن امراوتی آندھرا کا دارالحکومت منتخب

Amaravati-Chosen-as-New-AP-Capital
امراوتی، و جئے واڑہ اور گنٹور کے درمیان دو بڑے ٹاؤنس واقع ہیں جو دریائے کرشنا کے کنارے پر واقع ہے ۔ اس کو آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے اسکو دنیا کا بہترین شہر بنانے کا عہد کیا۔ اس بات کو یقینی بنانے انہوں نے سنگاپور حکومت کی خدمات حاصل کی اور کہاکہ پہلا ماسٹرپلان مسودہ پیش کریں ۔ تبدیلیوں کے ساتھ مزید ایک پلان طلب کیا گیا۔ پلان رواں ماہ دو بارہ داخل کیاجائے گا گزشتہ سال آندھر اپردیش کی تقسیم کے ذریعہ نئی ریاست تلنگانہ تشکیل دی گئی۔ حیدرآباد جو کہ آئی ٹی مرکز ہے ، پڑوسی ریاستوں کے درمیان2024 تک مشترکہ دارالحکومت رہے گا، اس کے بعد وہ تلنگانہ کا حصہ ہوگا ۔ دریائے کرشنا امراوتی سے گزرتی ہے ۔ دارالحکومت بنائے جانے کے بعد اس علاقہ کو فروغ حاصل ہوگا اور انفراستر کچر میں بہتری پیدا ہوگی ۔ امراوتی میں مشہور شیوا مندر ہے ۔ یہاں اشوک اعظم کے دور کا مشہور بدھ مت اسٹو پاہے ۔ دو بڑے ایکسپریس وے اور دیگر ہمہ قطار شاہراہیں ہیں ۔ اہم ٹاؤنس اور بندرگاہوں جیسے ویزاگ، حیدرآباد اور بنگلور سے مربوط کرتی ہیں ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی صدارت میں منعقد کابینہ کے ایک اجلاس میں امراوتی کو صدر مقام بنانے کی توثیق کی گئی ۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ امراوتی کئی دیوتاؤں کا مقام رہا ہے اور اسے جنوب کا کاشی قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقام پر ساتا واہنا کے حکمرانوں نے400 سال تک حکومت کی ۔ بدھ مت لوگوں کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ بتایاجاتا ہے کہ یہاں گوتم بدھ نے دورہ کیا تھا ۔ بدھ مت کے لوگوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے امراوتی میں کلا چکر کا اہتمام کیا تھا ۔ کابینہ کا اجلاس5 گھنٹوں تک جاری رہا جس میں بعض وزرا نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے انٹری ٹیکس عائد کرنے کا مسئلہ اٹھایا ۔ آندھرا پردیش کی جانب سے تلنگانہ حکومت کو ایک مکتوب روانہ کرنے اور اس ٹیکس کی وصولی کو روک دینے کی درخواست کی جائے گی ۔ حیدرآباد دس سال تک مشترکہ صدر مقام رہے گا اس لئے ٹیکس عائد نہیں کیاجاسکتا۔ ضرورت پڑنے پر مسٹر چندرا بابو نائیدو کے سی آر سے بات چیت بھی کریں گے ۔ کابینہ نے فراخ دلانہ امداد پر مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا اور اس سلسلہ میں مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو اور مرکزی وزیر وائی ایس چودھری کا شکریہ ادا کیا۔

Andhra's new capital named Amaravati, Naidu announces

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں