چینی صدر کا دورہ پاکستان - معاشی و فوجی تعلقات میں استحکام مقصود - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-02

چینی صدر کا دورہ پاکستان - معاشی و فوجی تعلقات میں استحکام مقصود

صدر چین زی جنپنگ معاشی و فوجی تعلقات میں گہرائی اور استحکام کے لئے 10 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چینی قائد10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے اور بعض معاشی پراجکٹس متعارف کرانے کے علاوہ اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔ زی گزشتہ سال دورہ جنوبی ایشیائ کے دوران پاکستان جانے والے تھے تاہم ملک کے حالات اور اپوزیشن قائد عمران خان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کے سبب انہوں نے صرف ہندوستان، سری لنکا اور مالدیپ کا دورہ کیا ۔ اس وقت انہوں نے پاکستان کے حالات کے سبب اسلام آباد کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ زی اپنے دورہ کے دوسرے دن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔ ان کے اہم ترین سر گرمیوں میں دس سے زائد مفاہمت میمورنڈم اور معاہدوں پر دستخط شامل ہوگا ۔ جن میں نیو کلیر پاور، گوادر بندرگاہ ، پاک چین معاشی کوریڈور ، توانائی ، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے اہم شعبے شامل ہیں ۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے قبل ازیں اس بات کی توثیق کی تھی کہ چینی قائد رواں سال کے دوران اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے دورہ کی صھیح تاریخ کا اظہار نہیں کیا تھا ۔ زی23 مارچ کو پاکستان نیشنل ڈے پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونے والے تھے تاہم بعض حکومتی مصروفیتوں کے سبب وہ اس میں شریک نہ ہوسکے۔ پاکستانی اور چینی قائدین نے گزشتہ چند برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون میں فروغ کا عہد کررکھا ہے اور دونوں اپنے تعلقات کو آزمودہ دوستانہ قرار دیتے ہیں ۔

Chinese president to visit Pakistan on April 10

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں