پی ٹی آئی
چیف منسٹر بنگال ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو چیالنج کیا کہ انہیں500سی بی آئی نوٹسیں بھیجی جائیں اور الزام لگایا کہ بی جے پی حصول اراضی بل کے بشمول مودی کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف احتجاج پر ترنمول کانگریس کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے اچھے دن تمام ملک میں تباہی کا باعث بنے ہیں ۔ ہم اس مخالف عوام اور مخالف کسان اراضی بل کو قبول نہیں کریں گے ۔ وسطی کولکتہ میں بلدی انتخابات کے سلسلہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ یہ ہمارا حق ہے ، میں مودی کو چیالنج کرتی ہوں کہ وہ اگر چاہیں تو مجھے500نوٹسیں بھیج سکتے ہیں لیکن میری آواز کو دبا نہیں سکیں گے ۔ جو بھی نریندر مودی کے خلاف بولے گا وہ(مودی) اسے ایک نوٹس بھیج دیں گے ۔ یہ ان کے کام کا طریقہ ہے ۔ لیکن میں خوفزدہ نہیں ہوں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس قائدین کو بدنام کرنے میڈیا گھرانے جھوٹ موٹ کہانیاں گڑھ رہے ہیں۔ سیاسی مخالفین کے خلاف سی بی آئی کے استعمال کا تقریباً ہر حکومت پر الزام رہا ہے ۔
Mamata Challenges Modi to Send her 500 CBI Notices
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں