عشرت جہاں قتل کیس - پانڈے ونجارا سے زیادہ نریندر امین کا رول - سی بی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-08

عشرت جہاں قتل کیس - پانڈے ونجارا سے زیادہ نریندر امین کا رول - سی بی آئی

احمدآباد
پی ٹی آئی
عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ایجنسی سی بی آئی نے آج خصوصی عدالت سے کہا کہ ملزام آئی پی ایس ایس عہدیدار ایم کے امین نے معاون ملزم عہدیداروں ڈی جی ونجارا اور پی پی پانڈے سے زیادہ بڑا اور متحرک رول ادا کیا ہے ۔ امین کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے سرکاری وکیل ایل ڈی تیواری نے خصوصی سی بی آئی جج کے آر اپادھیائے سے کہا کہ گواہوں کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ انکاؤنٹر مہلوکین کی حراست سے ان کی ہلاکت تک امین موجود رہا تھا ۔ پانڈے اور ونجارا کو خصوصی عدالت نے5فروری کو ضمانت پر رہا کردیا اور اس کیس میں امین واحد پولیس عہدیدار ہے جوابھی جیل میں ہے ۔ تیواری نے کہا کہ امین نے شہر کے نواح میں ایک فارم ہاؤز پرچار افراد سے تفتیش کی تھی اور ان کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا ۔ سی بی آئی کی چارج شیٹ کے مطابق امین نے عشرت اور دیگر تین پر14جون2004 كو پانچ گولیاں چلائیں۔ تیواری نے کہا کہ اگر امین کی صحت بگڑ رہی ہے تو عدالت مناسب علاج کے لئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دے سکتی ہے ۔ سی بی آئی کے ذرائع نے سماعت کے بعد عدالت میں وکیل صفائی کے دلائل کی سماعت کے لئے10 اپریل کی تاریخ مقرر کی ۔

Amin's role bigger than Pandey, Vanzara in Ishrat case: CBI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں