فرانس میں اسلامی کتب کی فروخت میں تین گنا اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-06

فرانس میں اسلامی کتب کی فروخت میں تین گنا اضافہ

Islamic-Books-Sales-Triple-in-France
فرانسیسی دارالحکومت میں انتہا پسندوں کے ہلاکت خیز حملہ کے بعد یوروپ میں تیزی سے اشاعت پذیر مذہب سے متعلق اسلامی کتب کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے ۔ کہ غیر مسلم اب یہ معلوم کرنے کوشاں اور پریشان ہیں کہ واقعی اسلامی تعلیمات میں انتہا پسندی اور تشدد کا گزر بھی ہے ۔ قرآن پر شائع ایک خصوصی میگزین کا ضمیمہ شہر کے کسی بھی کتب فروش کی دکان پر دستیا ب نہیں کہ بازار میں آتے ہی اس کے تمام نسخے فروخت ہوگئے ۔ جنوری میں پیرس حملوں کے بعد کتب فراش اسلام اوراس سے متعلق کتابوں کی فروخت میں اضافہ کا اعتراف کرتے ہوء یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ فرانسیسی غیر مسلم اسلامی کتب کی تلاش میں رہتے ہیں کہ ان کے ذہن میں اسلام سے متعلق نت نئے سوالات ابھر رہے ہیں جن کے اطمینان بخش جواب کی انہیں تلاش ہے ۔ میگزین فلاسفی کے ڈائرکٹر فیبرس جرمیشل نے ان احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ2015کی پہلی سہ ماہی میں اسلام(اسلامیات)سے متعلق کتب کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلہ3گنا اضافہ ہوا ہے ۔ فلاسفی(فلسفہ) میگزین نے ہی اسلام پر خصوصی ضمیمہ شائع کیاتھا ۔ جس کا نسخہ اب بازار میں دستیاب نہیں، فرینچ نیشنل یونین آف بک شاپس نے بھی مماثل احساسات کا اظہار کیا ۔ مذہبی کتب فروخت کرنے والی خصوصی سلسلہ وار دکانوں کی ملکیت کی حامل کمپنی لاپرو کیور کے یتھلدے میھیوز نے بتایا کہ افراد اب اس حقیقت سے آگاہی اور واقفیت کے خواہاں ہیں ، آیا کہ وحشی اور قتل عام میں ملوث تنظیم دولت اسلامی عراق و شام(داعش) واقعی اسلام کی صحیح نمائندگی کرتی ہے ۔ افراد اب خود ہی اسلام سے متعلق حقیقی معلومات حاصل کر کے خود اپنا ایک شخصی نظریہ قائم کرنے کے خواہاں ہیں ۔ اسلام سے متعلق تشریحات و توضیحات پر مبنی کتب کی مانگ میں اضافہ اسی کانتیجہ ہے ۔ طنزومزاح پر مبنی میگزین چارلی ہیبدو اور یہودیوں کی ایک سوپر مارکٹ پر جہادی حملہ سے غیر مسلموں کے ذہن و دل میں کچھ ایسے وسوسوں نے گھر کرلیا ہے کہ اب وہ ان کے جواب کی تلاش میں سر گرداں ہیں۔ مغربی فرانس کے شہر تانتیس میں ایک کتب فروش یون گلبرٹ نے بتایا کہ ایک کٹر کیتھولک خاتون نے مجھ سے قرآن کا ایک نسخہ طلب کیا اوراس نے اس کی وجہ بھی بتائی کہ وہ راست طور پر یہ معلوم کرنے کی خواہشمند ہیں کہ کیا واقعی مذہب اسلام تشدد اور انتہا پسندی سے عبارت ہے۔ پیرس کے ایک باشندہ اور مذہبی کتب فراشی کے لئے مشہور دکان پر اکثر آنے والے ایک قاری(پڑھاکو) پٹیرس ہیسنارڈ نے کہا کہ بنیادپرستی کو سمجھنے کے لئے مخصوص مذہب کی تعلیمات کا علم ضروری ہے ۔ فرانسیسی ماہرین تعلیم اور اساتذہ بھی غیر معمولی اور حیرت انگیز طور پر متجسس ہیں جس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ پیرس کے انتہائی موقر کالج دی فرانس میں ایک خصوصی چیئر کا قیام عمل میں آیا جس کا افتتاح جمعرات کو ہوا۔

Islamic Books' Sales Triple in France

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں