طلباء کی حفاظت کے لئے یونیورسٹیز میں پولیس اسٹیشن قائم کرنے یوجی سی کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

طلباء کی حفاظت کے لئے یونیورسٹیز میں پولیس اسٹیشن قائم کرنے یوجی سی کی ہدایت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
یو جی سی اپنے طریقہ کار پر چل پڑی ہے۔ عنقریب یونیورسٹیز میں اس کا اپنا پولیس اسٹیشن قائم ہوجائے گا ، جو فوری ہنگامی حالات پر قابو پالے گا ۔ یونیورسٹیز طلباء کی حفاظت اور کیمپس میں سیکوریتی کے لئے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یو جی سی) کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق یونیورسٹی پولیس اسٹیشن قائم کریں گی تاکہ تکلیف دہ واقعات پر قابو پایاجاسکے ۔ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کو چاہئے کہ وہ آہستہ آہستہ طلباء میں حفاظت کا احساس پیدا کریں اور انہیں ناگوار افراد اور مجرموں کے خوف سے بچایاجائے ۔ رہنمایانہ خطوط میں ان طریقوںپر عمل کیاجائے جو دنیا بھر کے کیمپس میں اپنائی جاتی ہیں جیسے کیلیفورنیا میں "وارن می" برکلے میں فوری مدد کے لئے فون یا انٹرنیٹ کے ذریعہ ایمرجنسی پیام بھیاجاتا ہے۔ طلباء کو شام کے وقت یونیورسٹی کے کنسرٹ اور دیگر اہم مواقع پر کچھ فاصلے کے لئے حفاظتی دستہ مہیا کیاجائے ۔ رہنمایانہ خطوط میں دوران تعلیم یا چھٹیوں کے دوران اعلیٰ تعلیم انسٹی ٹیوشنس کے کیمپس میں طلباء کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ فرمان اور دیگر قانونی ہدایات طلباء کے مفاد میں بہترہوں گے۔ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن ہی نہ صرف ہنگامی حالات میں یہ کام کرے گی بلکہ رات کے وقت حفاظتی اقدامات کے طور پر پٹرولنگ بھی جاری رکھے گی۔ یوجی سی کے رہنمایانہ خطوط مکمل طور پر تعلیم کے دوران طلباء کے عدم احسا س کی کیفیت کو دور کریں گے۔ یہ سمجھنے کی بات ہے کہ کلاسس، تعلیم ، ریسرچ ، میٹنگس ، فلم اور کنسرٹس طلباء کو کیمپس سے رات دیر گئے تک دور رکھتے ہیں ۔ پولیس عہدیداروں کو چاہئے کہ طلباء کے مطالبہ پر انہیں حفاظتی دستہ مہیا کریں تاکہ وہ ہاسٹل اورقریبی ٹیکسی اور بس اسٹانڈ تک پہنچ پائیں ۔ طلباء کو چاہئے کہ وہ گروپ تشکیل دیں تاکہ عہدیدار ہر روز اس پر عمل کرسکیں ۔ ایمر جنسی اطلاعاتی طریقہ کار کے تحت ای میل ٹیلی فون اور سیل فون خدمات کی بھی تجویز ہے تاکہ فوری مقام واقعہ پر پہنچا جاسکے ۔ وارن می طریقہ کار کو کیلیفورنیا کی یونیورسٹی نے متعارف کرایا ہے اور یہ اطلاعاتی طریقہ کار کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے جس کی وجہ سے بھگدڑ جیسی صورتحال سے بچاجاسکتا ہے ۔

UGC moots varsity police stations for students security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں