ملک میں انسداد دہشت گردی وزارت کی ضرورت - ماہرین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

ملک میں انسداد دہشت گردی وزارت کی ضرورت - ماہرین

جموں
پی ٹی آئی
سیکوریٹی ماہرین کی ایک ٹیم نے آج کہا ہے کہ ملک میں انسداد دہشت گردی میکانزم کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور مرکزی حکومت کو ایک علیحدہ انسداد دہشت گردی وزارت قائم کرنی چاہئے ۔ میجر جنرل راج مہتا( ریٹائرڈ) نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ پر پہلے ہی بہت زیادہ بوجھ ہے اور ملک میں ایک مکمل انسداد دہشت گردی وزارت قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہ قومی سلامتی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے قائم شدہ فورم کے جموں و کشمیر چیاپٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے نیو کلیر اثاثوں کا پہلے استعمال نہ کرنے سے متعلق نظریہ پر مضبوطی سے کاربند رہنا چاہئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائرکٹر جنرل آف جموں و کشمیر پولیس( انٹلی جنس) اشوک بھا نے اس بات کی وکالت کی کہ ملک کی ہر ریاست میں ایک خصوصی انسداد دہشت گردی پولیس اسٹیشن قائم کیاجانا چاہئے اور تمام انسداد دہشت گردی ایجنسیوں کو تال میل کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔

India must set up anti-terrorism ministry: Experts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں