بنگلہ دیشی ہندو رفیوجیوں کو ہندوستانی شہریت کا وعدہ - امیت شاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

بنگلہ دیشی ہندو رفیوجیوں کو ہندوستانی شہریت کا وعدہ - امیت شاہ

گوہاٹی
پی ٹی آئی
آسام میں آئندہ سال کے الیکشن میں بی جے پی اگر بر سر اقتدار آئی تو بنگلہ دیش کے رفیوجیوں (پناہ گزینوں) کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی ۔ پارٹی صدر امیت شاہ نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے یہاں ایک ریالی میں کہا کہ بنگلہ دیش سے بعض ہندو مذہبی گڑ بڑ کی وجہ سے آئے ہیں ۔ آسام میں آئندہ سال اگر بر سر اقتدار آئے جائے تو بی جے پی ان سب کو شہریت دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف آسام بلکہ پارٹی ملک بھر میں بنگلہ دیشی ہندو امیگرینٹس کو ہندوستانی شہریت عطا کرنے کی کوشش کرے گی۔ امیت شاہ نے جو آسام کے دو روزہ دورہ پر ہیں، کہا کہ اگلا الیکشن اسی مسئلہ پر لڑا جائے گا ۔ آسام الیکشن ریاست کو غیر قانونی بنگلہ دیشی امیگرینٹس سے پاک کرنے کے لئے ہوگا ۔ آسام الیکشن آسام اور شمال مشرق کی ترقی کے لئے بھی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست آسام غیر قانونی بنگلہ دیشی امیگرینٹس کی پناہ گاہ بن چکی ہے اور ریاست کی کانگریس حکومت انہیں نکال باہرکرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔ شاہ نے کہا کہ ہم نے شہریوں کے قومی رجسٹر کو اب ڈیٹ کرنے کے لئے پیسے دئیے ہیں لیکن ریاستی حکومت اپنے ووٹوں کے لئے یہ کام کرنا نہیں چاہتی ۔ یہ زیادہ دن نہیں چلے گا ۔ بی جے پی ، غیر قانونی امیگرینٹس کویقینا آسام کی سر زمین سے نکال باہر کے گی۔

Govt will give citizenship to Bangladeshi Hindu refugees if BJP comes to power: Amit Shah in Assam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں