ہندوازم مذہب نہیں طرز حیات - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-18

ہندوازم مذہب نہیں طرز حیات - وزیراعظم مودی

وینکوور
پی ٹی آئی/ یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کناڈا کے تین روزہ دورہ کے بعد آج وینکوور سے وطن کے لئے روانہ ہوگئے ۔ ایر پورٹ پر مودی کو کناڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے الوداع کیا ۔ وزیر اعظم ایمسٹرڈم ہوتے ہوئے وطن لوٹیں گے ۔ ان کا طیارہ یہاں تقریباً3گھنٹے رکے گا ۔ وزیراعظم کل صبح نئی دہلی پہنچیں گے ۔ واضح رہے کہ مودی سہ ملکی دورہ کے پہلے مرحلہ میں فرانس گئے تھے اور اس کے بعد جرمنی اور بعد میں کناڈا پہنچے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے دورہ کناڈا پر اطمینان ظاہرکرتے ہوئے کناڈا کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایک بہترین میزبان قرار دیا۔ قبل ازیں اسٹیفن ہارپر کے ساتھ مودی نے آج گردوارہ اور ایک مندر کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ہندو ازم کوئی مذہب نہیں بلکہ ایک طرز زندگی ہے ۔ مودی اور ہارپر جو ٹورنٹو سے یہاں پہنچے تھے سیدھے گرودوارہ جہاں مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کناڈا میں موجودہ سکھوں نے یہاں ا پنے کام کے ذریعہ ہندوستان کانام روشن کیا ہے۔ انہوں نے جد وجہد آزادی میں سکھوں کے رول کو سراہااور کہا کہ بھگت سنگھ جیسے مجاہدین آزادی نے اپنی قربانیوں کے ذریعہ آزادی کو یقینی بنایا ۔ بعد ازاں مودی اور ہارپر لکشمی نارائن مندر گئے یہاں بھی مودی نے کناڈا میں رہنے والے ہندوستانیوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے ہندو ازم کے ذریعہ انسانیت کے لئے کام کرنے کا مشورہ دیا ۔ مودی نے کہا کہ ہندو دھرم کے بارے میں ہندوستان کے سپریم کورٹ نے ایک بہترین اصطلاح دی ہے ۔ سپریم کوٹ نے کہا ہے کہ ہندو دھرم ایک مذہب نہیں بلکہ طرز زندگی ہے ، مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ کی یہ اصطلاح راستہ دکھائے گی ۔ وزیر اعظم نے21جون کو اقوام متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی یوم یوگا قرار دینے کا بھی حوالہ دیا ۔ انہوں نے ہندوستانیوں سے کہا کہ وہ انسانیت کے فائدہ کے لئے یوگا کے پیام کو عام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ177ممالک عالمی ادارہ کے اس پروگرام میں تعاون دے رہے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ جب وہ گجرات کے چیف منسٹر تھے توان کی حکومتنے2001ء کے زلزلہ میں تباہ ہونے والے کچ کے ایک گرودوارہ کو دوبارہ تعمیر کروایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کناڈا میں ہندوستان کا جو احترام ہے وہ یہاں کی ہندوستانی برادری کی وجہ سے ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یوگا انسانیت کی رہنمائی، ذہنی سکون اور اچھی صحت کے لئے ضروری ہے ۔

Hinduism not a religion but a way of life, says Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں