پی ٹی آئی
مرکزی وزیر صنعت و کامرس نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ ہندوستان 2014-15کے لئے مقرر کردہ340بلین امریکی ڈالر کے برآمدات کے نشانہ کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے14صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا جائزہ لینے سے اتفاق کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نشان زدہ مارکٹس میں برآمدات کے نشانہ کو معاشی انحطاط کے باعث ہم پورا کرنے سے قاصر رہے۔ یہ مارکٹس 2007-08میں مالیاتی بحران سے ہنوز نہیں نکل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک یا دو نئے مارکٹوں میں ہماری برآمدات کی طلب بڑھ گئی ہے ۔ ہم اپنی گنجائش کو بہتر بناتے ہوئے اور کئی شروعات کے ذریعہ مستقبل کی طلب کو پورا کرنے تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سیتا رمن نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں مزید ایک سال کی تاخیر ہوگی ۔ نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم سے متعلق جسے پیش کیاجائے گا ۔ مرکزی وزیر صنعت نے کہا کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اس کا جائزہ لینے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ یہ ٹیکس ادا کنندگان کے لئے معاون ہوگا ۔ٹیکس حکام نے فارم میں سال2015-16کے تخمینہ کے لئے کئی اضافے کئے ہیں۔ اس میں بیرونی سفر ، بیرون ملک اثاثہ جات اور بیرون ملک زرائع آمدنی، تمام بینک کھاتوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ سیتا رمن نے اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت ، آندھرا پردیش کو خصوصی موقف مہیا کرنے کی پابند ہے ۔ مرکزی حکومت نے پہلے ہی ریاست کے لئے 6701۔39کروڑ کی گرانٹ مختص کی ہے جو مالیاتی خسارہ کو پورا کرنے کے لئے ہے ۔ اس بات کا وعدہ آندھرا پردیش کے قانون تنظیم جدید میں کیا گیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز، خصوصی موقف عطا کرنے سے قبل ریاست کی جامع ترقی کے لئے تمام تر کوشش کرے گا ۔ خصوصی موقف عطا کرنے سے قبل صنعتوں کو راغب کرنے کے لئے انفراسٹرکچر کا قیام انتہائی اہم ہے۔ اس بات کے پیش نظر حکومت نے وشاکھا پٹنم اور بھیما ورم کو میرن قوڈ برآمدات میں سنٹر آف ایکسلنس بنانے کا اعلان کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کامرس ، دونوں مراکز کو انفراسٹرکچر فروغ کے ذریعہ تبدیلی لائے گی۔ یہ میرین فوڈ برآمدات کے لئے عالمی مراکٹس ہوں گے ۔ سیتا رمن نے کہا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے وشاکھا پٹنم ۔ چینائی صنعتی راہداری پر رپورٹ داخل کی ہے۔ اس پر بہت جلد کام شروع ہوگا ۔ اے پی میں ریل نیٹ ورک کو وسعت دینے کے ایک حصہ کے طور پر وزارت ریل نے جدید بجٹ میں10نئے پراجکٹس کے لئے فنڈ مختص کیا ہے ۔ سیتا رمن نے کہا کہ وزارت شپنگ نے نرسا پور ، راما یا پٹنم اور دگارا جو پٹنم میں تین نئے بندرگاہوں کی تجویز پیش کی ہے ۔
Shipping ministry has proposed three new ports at Narsapur, Ramayapatnam and Duggarajupatnam, commerce and industry minister Nirmala Sitharaman
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں