پی ٹی آئی
جموں و کشمیر میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کشمیریوں کو ان کی جدو جہد آزادی میں بھرپور تائید کا عہد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ گڑ بڑ زدہ ریاست میں حکومت پاکستان اور فوج کے ساتھ مل کر جہاد کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ آنے والے دنوں میں آزادی کے حصول کی تحریک شدت اختیار کرجائے گی اور ہندوستان کو کشمیر چھوڑ نے پر مجبور ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی حکومت کا فرض ہے ۔ پاکستان میں ایسی حکومت ہے جس نے ہمیشہ یہ موقف اختیار کیا ہے کہ آزادی حاصل کرنا کشمیریوں کا حق ہے ۔ حافظ سعید نے ایک ٹی وی انٹر ویو میں کہا ہے کہ ہماری فوج، کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لئے جو کچھ کرے گی وہ جہاد ہوگا ۔ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی تائید کرتے ہیں ۔ ہم اسے جہاد کہیں گے۔ صوبہ پنجاب کے فیصل آباد جلع میں کل ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے ترال میں فوج کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی ہلاکت پر وادی کشمیر میں گزشتہ چند دن سے جاری تشدد پر احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ حکومت ہند ، کشمیریوں کی آواز کو جتنا دبائے گی اتنا ہی شدید اس کا رد عمل ہوگا۔ کشمیر (ہندوستانی زیر انتظام) میں تحریک آزادی آنے والے دنوں میں زور پکڑے گی اور آخر کار ہندوستان کو کشمیریوں کو آزادی دینے پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اگر کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے تشدد پر اتر آئی تو ہم اس کا سخت جواب دیں گے ۔ لشکرطیبہ کے بانی نے حکومت پاکستان سے کہا کہ وہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی مدد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے کہ پاکستان کشمیر میں ہندوستان کی زیادتیوں پر خاموش رہے ۔ نواز شریف حکومت کو کم از کم دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ حکومت کشمیری کاز کی بھرپور تائید کرے اور ہندوستان سے آزادی کے حصول کی جدو جہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے ۔ حافظ سعید نے دعویٰ کیا کہ کشمیریوں کے لئے آزادی صرف جہاد کے ذریعہ ہی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان بھر میں ریالیاں منعقد کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کریں گے ۔
Amid growing tensions in Kashmir, JuD chief Hafiz Saeed cries 'jihad'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں