یمن میں حوثی مخالف گروہوں کی پیش قدمی - سعودی اتحاد کے تازہ حملے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-19

یمن میں حوثی مخالف گروہوں کی پیش قدمی - سعودی اتحاد کے تازہ حملے

صنعا
یو این آئی
یمن میں سعودی اتحادی عسکری افواج نے ایران نواز باغیوں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ان تازہ حملوں میں صنعاء میں اسلحے کے ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا ۔ گزشتہ رات اتحادی فضائیہ نے یمن کے شمالی علاقوں کے علاوہ جنوبی شہر تعز میں بھی اہداف پر حملے کئے ۔ دوسری طرف القاعدہ کے جنگجوؤں نے حضر موت صوبے کے دارالحکومت المکلا میں کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے ایک اہم فوجی چھاؤنی پرقبضہ کرلیا ۔ اس دوران سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العیسری نے کہا ہے کہ یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف لڑنے والے جنگجو پیش قدمی کررہے ہیں۔ احمد العسیری نے یمنی فوج کے بریگیڈکمانڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ صدر عبدربہ منصور ہادی کی قانونی حکومت کی حمایت کریں اور یمنی عوامن کا تحفظ کریں ۔ قبل ازیں انہوں نے کہا کہ اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ تیل کے ڈپوؤں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حوثی شیعہ باغی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجی یمن میں ایندھن کے ذرائع اور ڈپوؤں پر قبضہ کررہے ہیں لیکن اب اتحادی فورسز کے لڑاکا طیارے حوثیوں کے گاڑیوں ، کیمپوں ، اسلحہ کے ڈپوؤں اور ایندھن کے ٹینکوں کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنارہے ہیں ۔ سعودی اتحاد نے عدن میں یمنی حکومت کی حامی فورسز کو فضا کے ذریعہ اسلحہ خوراک مہیا کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے ۔

Saudi-led coalition strikes rebels in Yemen again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں