سی بی آئی تحقیقات کے لئے نئی دہلی متوفی کسان گجیندر سنگھ کے ورثا کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-25

سی بی آئی تحقیقات کے لئے نئی دہلی متوفی کسان گجیندر سنگھ کے ورثا کا مطالبہ

جئے پور
پی ٹی آئی
راجستھانی کسان گجیندر سنگھ کے اہل خانہ نے آج دہلی میں کسان کی خود کشی کے دوران اے اے پی ریالی کو جاری رکھنے پر اروند کجریوال کی معذرت کو مسترد کرتے ہوئے اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ دوسہ کے ننگال جھمر واڑہ موضع میں صحافیوں کو کسان کی بہن ریکھا نے بتایا کہ اب معذرت خواہی سے کیا ہوگا؟ میرا بھائی مر چکا ہے ، کجریوال نے اس واقعہ کے بعد دو منٹ کے لئے بھی ریالی نہیں روکی۔ ریکھا نے اپنے کاندان کے اس ادعا کا اعادہ کیا کہ کسان کو انتہائی اقدام کے لئے اکسایا گیا ۔ اس نے کہا کہ اسے اکسایا گیا ہوگا۔ اس کے پس پردہ کچھ سازش ہوسکتی ہے۔ غمزدہ خاندان نے اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ۔ کسان کے انکل گوپال سنگھ جو مقامی سر پنچ ہیں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہمیں اس واقعہ پر شبہ ہے اور کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اور وزیر راجندر راٹھوڑے سے بھی ہم نے کہا کہ اس معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے بات کریں ۔ راجستھان کے وزیر صحت راجندر راٹھوڑ جو متوفی کسان کے آبائی موضع گئے تھے ۔ نے بی جے پی کی طرف سے ان کے خاندان کو 4لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا ۔ کسان کے انکل نے میدیا کو بتایا کہ اہل خانہ نے گجیندر کو شہید کا درجہ دینے اور کسانوں کے لئے راحت پیاکیج کو اس کے نام سے معنون کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر کے سامنے پیش کئے گئے دیگر مطالبات میں اس کی اولاد کے لئے بہتر تعلیم کا انتظام اور خاندان کے ایک رکن کو سرکاری ملازمت بھی شامل تھی جس پر وزیر نے ہمیں تیقن دیا کہ ہماری شکایات پر وہ وزیر اعلیٰ سے تبادلہ خیال کریں گے ۔
نئی دہلی سے یو این آئی کے بموجب عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اورند کجریوال کی جانب سے راجستھانی کسان گجیندر سنگھ کی خود کشی کو نہ روک پانے پر اظہار معذرت کے چند گھنٹوں کے بعد پاٹی قائد آشوتوش ، خودکشی کرنے والے کسان کی بیٹی سے بات کرتے ہوئے آج ٹیلی ویژن پر رو پڑے ۔22؍ اپریل کو جنتر منتر پر عام آدمی پارٹی کی ریالی کے دوران خود کشی کرنے والے راجستھان کے کسان گجیندر کی بیٹی سے بات کرتے ہوئے آشوتوش نے اس کے والد کی زندگی کو بچانے میں ناکامی پر معذرت خواہی کی ۔ کسان کی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے آج تک چینل پر آشوتوش نے کہا کہ میں تمہارا گناہگار ہوں میگھا، میں تمہارے والد کو موت سے نہیں بچا سکا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ تم اپنے والد کی موت کے لئے مجھے معاف کردو گی ۔ گجیندر کی موت پر مختلف پارٹیوں سے سیاست نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آشوتوش نے اشک آور آنکھوں سے کہا کہ میں اس طرح کی الزام تراشیوں کے لئے سیاست میں داخل نہیں ہوا ۔ میں راجناتھ سنگھ ، اجئے ماکن اور سمبت پاترا سے گزارش کرتاہوں کہ وہ کسان کی موت پر سیاست کرنا بند کریں ۔"
دؤسہ(راجستھان) سے پی ٹی آئی کی اطلاع کے بموجب عام آدمی پارٹی کے سینئر قائد سنجے سنگھ نے آج کسان گجیندر سنگھ کے ارکان خاندان سے ملاقات کی جس نے جنتر منتر پر عام آدمی پارٹی کی کسان ریالی میں مبینہ طور پر پھانسی لے کر خود کشی کرلی تھی۔ سنجے سنگھ نے ضلع دوسہ کے موضع ننگل جھمرواڑہ کا دورہ کیا اور سنگھ کے بچوں اور دوسرے ارکان خاندان سے ملاقات کی ، وہ متوفی کسان کے بچوں کے ساتھ کچھ دیر خاموش بیٹھے رہے ۔ بعد ازاں اندر کمرہ میں گئے تاکہ گجیندر سنگھ کے باپ، بیوی اور دوسرے ارکان خاندان سے ملاقات کرسکیں ۔ انہوں نے ارکان خاندان کو پرسہ دیا۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی اطلاع کے بموجب دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کی ریالی میں کسان کی خود کشی کے سلسلے میں تفصیلات اور شواہد ضلع مجسٹریٹ( ڈی ایم ) کو فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ اس طرح مجسٹریٹ کی جانب سے مقرر کردہ مہلت ختم ہوگئی ۔ پولیس نے ڈی ایم کی درخوست کو مسترد کرنے کے لئے قانونی پیچیدگیوں کا حوالہ دیا۔

پی ٹی آئی کی ایک اور علیحدہ اطلاع کے بموجب ریالی کے دوران راجستھان کے ایک کسان کی خود کشی کے باوجود عدم حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریر جاری رکھنے پر تنقیدوں کا سامنا کرنے والے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج اپنی غلطی کا اعترافکیا اور معافی چاہی ، جسے متوفی کے خاندان نے مسترد کردیا ہے ۔ 41سالہ کسان گجیندر سنگھ کے خاندان نے کجریوال کی معافی کو مسترد کرتے ہوئے واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ گجیندر نے کل آپ کی ریالی میں ایک درخت سے لٹک کر خود کشی کرلی تھی ۔ کجریوال نے کہا میں ایک گھنٹہ کی تقریر کرنے والا تھا، لیکن10تا15منٹ میں ختم کردیا۔ یہ میری غلطی تھی یقینا مجھے بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ اس سے ہر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، میں معافی مانگنا چاہوں گا۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ کسانوں کو در پیش حقیقی مسائل سے توجہ نہیں ہٹنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا میں خاطی ہوں ،مجھے الزام دیجئے ، میرا احساس ہے کہ ریالی کو منسوخ کیاجانا چاہئے تھا لیکن براہ کرم کسانوں کے حقیقی مسئلہ پر توجہ مرکوز کی کیجئے اور اسے سیاسی رنگ دینے سے گریز کیجئے ۔ جو کوئی خاطی ہے اسے پھانسی دیجئے، لیکن بحث اس پر مرکوز ہونی چاہئے کہ کسان خود کشی کا ارتکاب کیوں کررہے ہیں ؟ مختلف سیاسی جماعتوں نے ریالی کے دوران ہی کسان کو پھانسی لگا لینے کے باوجود عاپ قائدین کی تقریر جاری رکھنے کے لئے سخت نکتہ چینی کی تھی۔

Gajendra's family demands CBI probe, job and memorial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں