بھارت یا انڈیا - سپریم کورٹ کا حکومت سے جواب طلب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-25

بھارت یا انڈیا - سپریم کورٹ کا حکومت سے جواب طلب

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان کو انڈیا کے بجائے بھارت کہاجانا چاہئے ، اس مطالبہ کے تئیں سپریم کوٹ نے مرکزی حکومت اور ریاستوں سے وضاحت طلب کی ہے۔ وفاقی عدالت نے ملک کو انڈیا کے بجائے بھارت کہے جانے کی ایک اپیل کے ضمن میں ملک کے نام کی تعبیر کے لئے کون سا لفظ استعمال کیاجانا چاہئے ، آج مرکزی حکومت کی رائے طلب کی۔ نیز مہاراشٹرا کے ایک سماجی کارکن ہونے کا دعویٰ کرنے والے نرنجن بھٹوال نامی شخس کی جانب سے مفاد عامہ کے تحت داخل کردہ ایک درخواست پر چیف جسٹس ایچ ایل دتا اور جسٹس ارون مشرا پر مشتمل ایک بنچ نے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکزی عملداری علاقوں کو بھی نوٹس جاری کی جس میں مرکزی حکومت کو کسی بھی سرکاری مقصد اور سرکاری دستاویزات میں لفظ انڈیا کے استعمال پر روک لگائی جائے ۔ نیز اس عرضی میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ غیر سرکاری تنطیموں اور صنعتی اداروں پر بھی اس بات کی ہدایت جاری کی جائے کہ وہ اپنے تمام دفتری اور غیر دفتری مقاصد کے لئے لفظ بھارت ہی استعمال کریں۔ نیز اس میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ دستور ساز اسمبلی میں بھی نمایاں ہدایات جاری کی جائیں کہ ایوانوں میں بھارت ہندوستان ، ہند اور بھارت بھومی جیسے نام استعمال کئے جائیں۔ اس پی آئی ایل میں متعدد سوالات اٹھائے گئے کہ دفعہ ایک کے تحت دستور میں لفظ اندیا کا استعمال بنیادی طور پر نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ سفارتی مقاصد کے لئے حوالہ کے طور پر استعمال کیاجاتا تھا۔

India or Bharat? Supreme Court seeks response from Centre, state governments

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں