جی ایس ٹی ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش - اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-25

جی ایس ٹی ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش - اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
اپوزیشن جماعتوںکی زبردست مخالفت کے درمیان آج لوک سبھا میں گڈس اینڈ سروسس بل پیش کیا گیا اور وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ ریاستوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ اس سے مرکز اور ریاست دونوں کو مساوی فائدہ ہوگا ۔ سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے ارکان کے ساتھ ترنمول کانگریس ، جے ڈی یو، ایس پی۔ راشٹر جنتادل ، بایان محاذ ، این سی پی نے اس آئینی ترمیمی بل کو مستقل کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ اپنا مطالبہ قبول نہ کیے پر ان جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔ اے آئی اے ڈی ایم کے نے بھی بل کو پیش کرنے کی مخالفت کی ، لیکن ایوان سے واک آؤٹ نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتیں نئے بل کا مطالعہ کرنے کے لئے مزید وقت چاہتی ہیں ۔ حکمراں پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پرگرانٹس پر بحث تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔ ارون جیٹلی نے یقین دلایا کہ 28اپریل کو منظوری سے پہلے وزارتوں کی گرانٹ کے مطالبات پر بحث کو مکمل کیاجائے گا ۔ ان کی اس یقین دہانی پر یہ بل غوروخوض کے لئے پیش کیا جاسکا۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے رولنگ دی کہ یہ اہم بل ہے اور وزیر خزاجہ اسے پیش کرتے ہوئے اپنی بات پیش کر سکتے ہیں اور اس پر بحث بعد میں کرائی جاسکتی ہے ۔ بل کو بحث کے لئے پیش کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ جہاں تک ریاستوں اور مرکز کا سوال ہے جی ایس ٹی سب کے لئے یکساں فائدہ کے موقع فراہم کرنے والی صورتحال ہوگی ۔ اس سے ملک کے داخلی پیداوار بڑھے گی۔ ملک کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور اس لئے میں جی ایس ٹی آئینی ترمیم بل کو ایوان میں غوروخوض کے لئے پیش کررہا ہوں ۔ جی ایس ٹی پر کچھ ریاستوں کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کو اشیا اور خدمات پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی طاقت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب قدر اضافی ٹیکس(VAT) پیش کیا گیا تھا ۔ اس وقت ریاستوں نے مزید پانچ سال کے لئے معاوضے کی مانگ کی تھی لیکن کسی ریاست نے چھٹے سال معاوضے کے لئے نہیں کہا۔ جیٹلی نے کہا اس لئے جی ایس ٹیی نافذ ہونے پر آمدنی کے نقصان کے اندیشہ کے تحت خوفزدہ نہیں ہوں ۔

GST bill moved in Lok Sabha, Opposition walks out of House

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں