نیپال اور تاجکستان میں زلزلے کے تازہ جھٹکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-29

نیپال اور تاجکستان میں زلزلے کے تازہ جھٹکے

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
نیپال میں آج صبح زلزلہ کے تازہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ہندوستان کے محکمہ ارضیات کے مطابق تاجسکتان میں بھی صبح زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت5۔1تھی۔ نیپال میں تباہ کن زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد10ہزار تک پہنچ سکتی ہے وزیر اعظم سشیل کوئرالہ نے آج یہ بات بتائی ۔ ہمالیائی ریاست کے شہری حکومت کی سست رفتار کارروائی سے مایوس ہیں اور انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی تلاش میں ملبہ کو ہاتھوں سے ہٹانے کا کام شروع کردیا ہہے۔ تاہم وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت امداد و راحت کاری کے لئے جنگی پیمانے پر جو کچھ اس سے ممکن ہوسکتا ہے کرہی ہے۔ نیپال کے لئے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اس پر ایک مشکل گھڑی آن پڑی ہے ۔ دریں اثناء بین الاقوامی امداد پہنچنی شروع ہوگئی ، لیکن اس کی تقسیم کی رفتار سست ہے ، وزارت داخلہ کے بموجب ہفتہ کو آئے7۔9شدت کے زلزلہ اور مابعد جھٹکوں سے اب تک4349اموات کی توثیق ہوچکی ہے جب کہ7ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ کوئرالہ نے کہا کہ ہلاکتیں10ہزار سے تجاوز کرسکتی ہیں ۔کیونکہ دور افتادہ مواضعات سے ابھی تک اطلاعات نہیں مل رہی ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ زلزلہ سے80لاکھ افراد متاثر ہوئے اور تقریبا14لاکھ افراد کو خوراک کی ضرورت ہے ۔ نیپال میں گزشتہ8دہائیوں میں یہ اب تک کا خوفناک زلزلہ تھا جس کے نتیجہ میں ماؤنٹ ایورسٹ پر ایک بڑا تودا کھسک گیا جس میں کم از کم17کوہ پیما اور ان کے گائیڈ دفن ہوگئے ، ان میں چار غیر ملکی شامل ہیں ۔ ہمالیائی چوٹیوں پر پھنسے ہوئے تمام کوہ پیماؤں کو اسی دوران بحفاظت ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ نکال لیا گیا ۔ زلزلہ کے بعد متعدد جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے کافی تباہی مچی ، عمارتوں میں درازیں پڑ گئیں ۔ فنڈس کی قلت کے سبب راحتی اقدامات سست رفتار ہیں ۔ کھٹمنڈو میں نوجوان ملبہ کو اپنے ہاتھوں سے ہٹاتے ہوئے افراد خاندان کو تلاش کرتے دیکھے گئے ۔ ایسے ہی ایک شخص پردیپ سبا نے کہا کہ حکومت کی مدد کا انتظار کرنا ہمارے لئے اور بھی زیادہ تکلیف دہ ہے اس لئے ہم اپنے ہاتھوں سے انہیں تلاش کررہے ہیں ۔ ایسے ہی لوگوں میں شامل ایک 27سالہ نوجوان نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاتھ ہی ہمارے لئے مشین ہیں۔ وہ نعشوں سے اٹھنے والے تعفن سے بچنے اپنے چہرے پر کپڑے باندھے ہوئے جنونی انداز میں اپنے رشتہ داروں کی تلاش کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ حکومت یا فوج کی طرف سے ابھی تک ہماری مدد کے لئے کوئی نہیں آیا ۔ ہفتہ کے زلزلہ میں19ویں صدی کا تاریخی دہراہارا ٹاور منہدم ہوگیا جس میں بے شمار ہلاکتیں ہوئیں۔ ہندوستان سے بھیجی گئی این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچاؤ کام میں مصروف ہیں ۔ این ڈی آر ایف کے ڈائرکٹر جنرل او پی سنگھ نے بتایا کہ کھٹمنڈو میں تنگ سڑکوں کی وجہ سے بھاری بھرگم گاڑیاں نہیں لے جائی جاسکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملبہ ہٹانے تک کافی وقت لگے گا ہوسکتا ہے ہفتے لگ جائیں۔ نیپال میں ہزاروں عوام نے کل تیسری رات بھی زیر سماں گزاری ۔ ان کے مکان یا تو زمین بوس ہوگئے یا وہ مزید جھٹکوں سے خوفزدہ ہیں ۔

Fresh 5.1 Magnitude Earthquake Strikes Nepal;

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں