کینسر اور دیگر سنگین امراض کا براہ راست سبب تمباکو - مرکزی وزیر صحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-25

کینسر اور دیگر سنگین امراض کا براہ راست سبب تمباکو - مرکزی وزیر صحت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج ایک پارلیمانی پیانل کے دو ارکان کی جانب سے دئیے گئے متنازعہ بیان کی تردید کی جس میں انہوں نے تمباکو کو کینسر کا باعث ہونے پر کہا تھا کہ ایسا کوئی ٹھوس ثبوت نہیںہے۔ حکومت نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان راست تعلق ہے لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت جے پی نڈا نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حکومت تمباکو کی اشیاء کے پیاکٹ پر تصویری انتباہ کے سائز میں اضافہ کرنے اس کے فیصلہ پر پیش قدمی کرے گی۔ وزیر نے کہا کہ تمباکو کا استعمال کینسر کا باعث ہونے میں ایک راست تعلق ہے ۔ وزارت تمباکو کے استعمال میں تخفیف کی اس کی کوششوں میں با اصول اور واضح پالیسی کی حامی ہے۔ نڈا نے کہا کہ ہم پیانل کی جانب سے اس کی رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد اس پر عمل آوری کریں گے ۔ انہوں نے یہ ریمارکس اس وقت کئے جب ذیلی قانون سازشی کی ایک پارلیمانی کمیٹی کے دوبی جے پی ارکان کے بیانات پر اپوزیشن ارکان نے نکتہ چینی کی کہ کسی بھی ہندوستانی مطالعہ میں تمباکو کے استعمال کو کینسر سے نہیں جوڑا گیا ہے ۔ نڈا نے اپنے نقطہ نظر کو واضح کرنے کے لئے اور پیانل کے سربراہ دلیپ گاندھی اور رکن شیام چرن گیتا کی جانب سے کئے گئے دعوؤں کو مسترد کرنے کے لئے ہندوستانی مطالعات کے بشمول کئی مطالعات کا بھی حوالہ دیا ۔ حکومت پیانل کی جانب سے اس اپیل کے بعد کہ اس کی قطعی رپورٹ پیش کرنے تک انتظار کیاجائے تمباکو کمپنیوں سے یہ کہنے کے لئے کہ تمباکو اشیاء کی پیکنگ کے85فیصد حصہ کا احاطہ کرتے ہوئے تصویری انتباہ روشناس کرانے اس کے فیصلہ پر ثابت قدم رہے گی ۔ اور یہ قاعدہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہوجائے گا ۔ تاہم نڈا نے یہ نہیں کہا کہ آیا ان کی وزارت انتباہ کے سائز کے تعلق سے اس کے قبل ازیں کئے گئے فیصلہ پر قائم رہے گی یا چند تبدیلیاں کرے گی؟ ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی ہندوستان سے مطالعات میں تمباکو کے استعمال کی وجہ سے موت کا نسبتاً جوکھم40فیصد تا80فیصد زائد ہے جو کسی بھی قسم کے تمباکو کے استعمال سے رہتا ہے ۔

Diseases linked to smoking

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں