دہلی کے کسانوں کے لئے فی ایکڑ 20 ہزار روپے امداد - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-12

دہلی کے کسانوں کے لئے فی ایکڑ 20 ہزار روپے امداد - کجریوال

نئی دہلی
یو این آئی
چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج دہلی کے کسانوں کے لئے بطور معاوضہ20ہزار روپے فی ایکر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یاد رہے کہ غیر موسمی بارش کی وجہ سے ریاستی کسانوں کی فصلوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ۔ کجریوال نے منڈکا میں منعقدہ کسانوں کی "سہیوگ ریالی" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عادم آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے دہلی کی عوام سے کئے گئے تمام انتخابی وعدے اگلے پانچ سالوں میں پورے کردئیے جائیں گے ۔ انہوں نے دہلی سے تعلق رکھنے والے شہید جوانوں کے علاوہ ریاستی شہید پولیس اہلکاروں کے متعلقین کے لئے بطور معاوضہ ایک کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ بطور معاوضہ دی جانے والی یہ رقم دوسری حکومتوں کے مقابلہ تا حال سب سے بڑی رقم مانی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کو فرٹیلائزرس اور بیج وغیرہ کیلئے سبسیڈیز بھی دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا پورا احساس ہے کہ کسانوں کو ان دنوں کافی نقصان ہوا ہے ۔ ریاستی حکومت انکا بھرپور تعاون کرے گی ۔ کسانوں کو مزید کئی ایک سہولیات دی جائیں گی ۔ جئے جوان کئے کسان نعرہ دیتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ کسان اور فوجی جوان دونوں ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ۔

Delhi's farmers will get Rs 20000 an acre for crop damage, says Arvind Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں