چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کے ساتھ انکاؤنٹر - 7 جوان جاں بحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-12

چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کے ساتھ انکاؤنٹر - 7 جوان جاں بحق

رائے پور
یو این آئی، پی ٹی آئی
چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں جہاں ماؤسٹ بھرے ہوئے ہں، کدمل پاڑہ جنگلات میں نکسلائٹ کے ساتھ انکاؤنٹر کے دوران چھتیس گڑھ پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس کے7جوان شہید اور11زخمی ہوگئے ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس( نکسل آپریشن) آر کے وج نے کہا کہ پولیس کی ایک تلاشی ٹیم اس مقام پر پٹرولنگ کررہی تھی جس پر300-400انتہا پسندوں نے(نکسلائٹس) نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔ آج سہ پہر اس دیڑھ گھنٹہ طویل انکاؤنٹر میں ایس ٹی ایف کے سات ارکان بشمول پلاٹون کمانڈر شنکر راؤ شہید ہوگئے ۔ زخمیوں کو قریبی کیمپ لے جایا گیا جہاں سے ذریعہ ہیلی کاپٹر انہیں رائے پور لے جایا گیا ۔ مہلوکین کی نعشوں کونکالنے کے لئے زائد دستے فوری مقام واردات بھیج دئیے گئے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ انکاؤنٹر کے دوران کوئی باغی ہلاک نہیں ہوا ۔ دیگر مہلوک جوانوں کی شناخت روہت سودھن اور منوج باگھیل(ہیڈ کانسٹبلس) موہن وی کے، راج کمار مرکم، کرن دیشمگھ اور راجمن ٹیگم بتائے جاتے ہیں ۔

7 Policemen Killed, 12 Injured in Naxal Encounter in Chhattisgarh's Sukma District

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں