ڈیوڈ کیمرون کو ایک اور موقع دیا جائے - رائے دہندوں سے اہلیہ کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-08

ڈیوڈ کیمرون کو ایک اور موقع دیا جائے - رائے دہندوں سے اہلیہ کی اپیل

لندن
رائٹر
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی اہلیہ سمانتھا نے ووٹرس سے کہا کہ وہ ان کے شوہر ڈیوڈ کیمرون کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں مزید5 سال کا موقع دیں ۔ انہوں نے ایک برطانوی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ کیمرون ملک کو چلانے کے لئے بہترین شخص ہیں کیونکہ وہ غصۃ والے، صاف ذہن والے ہیں اور سخت فیصلے کرنے میں کوئی گھبراہٹ محسوس نہیں کرتے۔ پارٹی لیڈرس کی سپاؤسز کی جانب سے یہ انٹر ویوسیاست میں مداخلت کی سیریز کا تازہ ترین واقعہ ہے ۔ اس انٹر ویو میں انہوں نے برطانیہ کی فرسٹ لیڈی کی زندگی کے حوالے سے زیادہ غیر معمولی پہلوؤں کا تذکرہ کیا جس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی کنٹری ریزیڈنسس پرڈنر چھوڑ کر جانا بھی شامل ہے۔ جب سمانتھا کے بچوں میں تکیوں کا جھگڑا شروع ہوگیا تھا ۔ سابق ٹوری سپن ڈاکٹر اینڈی کرولسن نے ایک بار انہیں وزیراعظم کا بہترین ہتھیار قرار دیا تھا ۔ مس کیمرون نے کہا کہ وزیر اعظم کو لوگوں کے وقت پر ساتھ نہ دینے کا خطرہ ہے ، سمانتھا اسٹیشنری فرم اسمتھ سن میں لگ ری ہینڈ بیگ کنسلٹنٹ ہیں۔ وہ اپنے شوہر کو پھر کامیاب دیکھنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہناہے کہ انہوں نے معیشت کا پہیہ چلایا اور یہاں ہر ایک کے لئے رہنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا لیکن سب سے تشویش کی بات ان کے لئے یہ ہے کہ لوگ وقت پر ساتھ نہیں دیتے ۔ انہوں نے انٹر ویو کے دوران اپنے مضبوط شاندار شوہر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جب انہوں نے2009 میں چھ سالہ معذور بیٹے ایوان کی موت کے بعد ٹراوما سے نکالنے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آدھے بھرے گلاس کی اپروچ انتہائی اہم تھی جب وہ بریکنگ پوائنٹ کے قریب تھے ۔ سنڈے ٹائم کو ایک علیحدہ انٹر ویو میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ ان کی شادی ان کی زندگی کی شاندار چیز ہے۔ میں اپنی بیوی سے آج بھی اسی طرح محبت کرتا ہوں جب پہلی ملاقات ہوئی تھی ۔ میں اس کا ساتھ ملنے پر خوش ہوں وہ شاندار ہے، سمانتھا نے اعتراف کیا کہ ان کے3 بچوں ایلون، نینسی اور فلورنس کے طریقہ ہمیشہ ایسے نہیں ہوتے جس کی شاید توقع کی جاتی ہے۔ کوئی بھی ان کو پرسکون نہیں کرسکتا۔

David and Samantha Cameron visit all four countries in one day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں