رائٹر
عالمی یوم صحت کے پیش نظر اقوام متحدہ کے ادارہ عالمی صحت( ڈبیو ایچ او) کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی گئی جسمیں کہا گیا کہ دنیا میں صحت شعبہ میں ہونے والی ترقی کے باعث اوسط عمر کے دورانیہ میں1990 سے2012 کے دوران6 سال کا اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث اب دنیا میں پیدا ہونے والا بچہ لڑکی ہو تو اوسط72۔7سال جب کہ لڑکا ہو تو68۔1سال تک زندگی گزارتا ہے ۔ مجموعی طور پر دنیا میں جی ڈی پی کا9۔1فیصد صحت پر خرچ کیاجاتا ہے ۔ آئس لینڈ ، سوئٹزر لینڈ ، آسٹریلیا، اسرائیل ، سنگا پور ، نیوزی لینڈ، اٹلی، جاپان، سوئیڈن، لگسمبرگ، فرانس، اسپین، کوریا اور پرتگال دنیا میں مردوں اور عورتوں دونوں کی اوسط طبی عمر کے طویل دورانیہ کے معاملہ میں سر فہرست ہیں۔ ان ممالک میں مردوں کی اوسط طبی عمر کا دورانیہ79۔7سال سے لے کر90۔2سال جب کہ عورتوں کی اوسط عمر کا دورانیہ 84 سال سے87 سال ہے۔ ان ممالک کی جانب سے صحت کے شعبہ پر کئے جانے والے اخراجات کا جائزہ لیاجائے تو فرانس صحت پر اپنی جی ڈی پی کا 11۔6فیصد، نیوز لینڈ،10۔3،پرتگال10۔2جاپان،10سوئٹزر لینڈ9۔9سوئیڈن9۔5، اسپین9۔3اٹلی اور آئس لینڈ9۔2آسٹریلیا7۔6کوریا،7۔4لگسمبرگ6۔7اور سنگا پور4۔2فیصد اپنی ججی ڈی پی کا صحت پر صرف کرتا ہے ۔ جنوبی ایشیائی ممالک کا تجزیہ کیاجائے تو سب سے زیادہ مالدیپ8۔1فیصد، نیپال6۔1ہندوستان9۔3بنگلہ دیش8۔3بھوٹان7۔3جب کہ سری لنکا جی ڈی پی کا3۔3فیصد صحت پر صفرف کرتا ہے۔ مجموعی طور پر دنیا میں جی ڈی پی کا1۔9فیصد صحت پر خرچ کیاجاتا ہے ۔ عالمی سطح اور جنوبی ایشیائی ممالک میں آبادی کے لئے اسپتالوں میں دستیاب بستروں کا موازنہ کیاجائے تو دنیا میں 370 افراد کے لئے ایک بستر دستیاب ہے ۔ آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ بستروں کی دستیابی نیپال میں ہے جہاں 200 افرادکے لئے ایک بستر دستیاب ہے۔ مالدیپ میں232،سری لنکا میں277، بھوٹان میں555 جب کہ ہندوستان میں1428 افراد کے لئے ایک بستر کی سہولت موجود ہے ۔ آبادی کے تناسب سے ڈاکٹرس کی دستیابی کا معاملہ میں سر فہرست مالدیپ ہے جہاں 704 افراد کے لئے ایک ڈاکٹر موجود ہے۔ اکنامک سروے کے مطابق ہندوستان میں1428، سری لنکا میں1470،بنگلہ دیش میں2777 اور بھوٹان میں3846 افراد کے لئے ایک ڈاکٹر ہے جب دنیا میں709 افراد کے لئے ایک ڈاکٹر دستیاب ہے ۔ صحت کے فی کس اخراجات کے معاملہ مین مالدیپ سر فہرست ہے ۔ مالدیپ میں فی کس 525 ڈالر ، بھوٹان میں99، سری لنکا میں 93 ہندوستان میں62 نیپال میں41، پاکستان میں36، اور بنگلہ دیش میں فی کس27 ڈالر سالانہ خرچ کئے جاتے ہیں اور جب کہ دنیا میں صحت کے فی کس اخراجات 1007 ڈالر سالانہ ہیں ۔
annual average growth in health care WHO report
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں