شکاگو اسٹیٹ یونیورسٹی اور تلنگانہ یونیورسٹی میں یادداشت مفاہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-25

شکاگو اسٹیٹ یونیورسٹی اور تلنگانہ یونیورسٹی میں یادداشت مفاہم

نظام آباد
اعتماد نیوز
رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا کی جانب سے شکاگو اسٹیٹ یونیورسٹی سے تلنگانہ یونیورسٹی چپلی ضلع نظام آباد کو الحاق کرنے اور تلنگانہ کے معیار تعلیم کو بلند کرنے ایک معاہدہ کی کوشش ثمر آور ہوئی ہیں۔ شکاگو اسٹیٹ یونیورسٹی کے عہدیداروں سے اس خصوص میں رابطہ قائم کرتے ہوئے ایم پی کویتا نے یونیورسٹی کی جانب سے اس معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدہ کے ذریعہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی معاملات کے تبادلوں کے امکانات روشن ہوئے ہیں ۔ اس معاہدہ کے نتیجہ میں دونوں یونیورسٹیوں کے تعلیمی نصاب، قواعد ، پروفیسروں ، طرز تعلیم ، ریسرچ اسکالرس کو دو سال کے لئے شکاگو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوگی ۔ شکاگو یونیورسٹی کے نصاب ، طرز تعلیم ، پروفیسرس سے فائدہ حاصل ہوگا ۔ یہ تلنگانہ کے معیار تعلیم میں اضافہ کی سمت ایک سنگ میل ہوگا ۔ اس پروگرام کے بعد ایم پی کے کویتا نے وہاں کے طلبہ سے بات چیت کی۔ شکاگو یونیورسٹی پرسیڈنٹ ڈاکٹر واٹسن ، یونیورسٹی پراڈسٹ انجیلا نا انڈرسن ، یونیورسٹی وائس پریسیڈنٹ ڈاکٹر ڈیو کلپ اور دیگر نے شرکت کی ۔ کے کویتا جنہوں نے حال ہی میں بیرونی ممالک کا دورہ کیا ، شکاگو یونیورسٹی سے تلنگانہ یونیورسٹی کو مربوط کرتے ہوئے یادداشت مفاہمت میں کلیدی کردار ادا کیا اور تلنگانہ یونیورسٹی کے معیار تعلیم کو بلند کرنے ایک پہل کی ہے ۔ تلنگانہ یونیورسٹی کو شکاگو یونیورسٹی سے مل کر کام کرنے پر کئی شعبہ میں خاطر خواہ فائدہ ہونے کا رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی لمبادی نے اظہار کیا ہے ۔

Chicago, Telangana Universities Sign MoU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں