پی ٹی آئی
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونو خوا میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں نے زبردست تباہی مچائی جس کے نتیجہ میں کم از کم45افرادہلاک ہوگئے ۔ تیز ہواؤں کی راہ میں آنے والی عمارتیں ملبوں کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں اور بے شمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔ صوبہ کا نصف حصہ تمام رات تارکیوں میں ڈوبا رہا اور برقی کی سربراہی آج دن کے11:30بجے بحال ہوئی ہے ۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی( پی ڈی ایم اے) کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں 25، چار سدہ میں8اور نوشیرا میں اضلاع میں5افراد ہلاک ہوئے ۔ علاوہ ازیں سڑکوں اور برقی انفراسٹرکچر کو بھی زبردست نقصان پہنچا ۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جنہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔فوجی بچاؤ کار ٹیموں نے بارش اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی مہم شروع کردی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے بتایاکہ45سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد200سے متجاوز ہے ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ مکانات کے منہدم اوربارش سے وابستہ حادثات کے نتیجہ میں بیشتر افرادلقمہ اجل بنے اور زخمی ہوئے۔ مشتاق غنی نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے تمام ہاسپٹلس میں ایمرجنسی کا اعلان ہوچکا ہے ۔ ایک مقامی ڈیزسٹر مینجمنٹ عہدیدار نے بتایا کہ ہواؤں کی رفتار100کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تھی ۔ بارش اور سڑکوں پر جمع پانی کے باوجود بچاؤ کار ٹیموں نے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ۔بعض علاقوں میں درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے اکھڑنے کے سبب ایمبولنس کو دشواریوں کا سامنا رہا۔
At least 45 dead as rainstorm hits KP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں