حوجی کے مبینہ کارکن طارق قاسمی کو عمر قید - بارہ بنکی عدالت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-25

حوجی کے مبینہ کارکن طارق قاسمی کو عمر قید - بارہ بنکی عدالت کا فیصلہ

بارہ بنکی
پی ٹی آئی
حرکت الجہاد اسلامی(حوجی) کے مبینہ کارکن طارق قاسمی کوآ ج2007میں گورکھپور اور لکھنو میں دھماکوں میں رول کے لئے ایک مقامی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی اور انہیں غداری و دھماکو اشیا رکھنے کا قصور وار پایا ایڈیشنل سیشن جج شانتی پرکاش اروند نے قاسمی کوملک کے قانون کے خلاف کام کرنے کے لئے بھی خاطی قرار دیا ۔ وکیل صفائی رندھیر سنگھ سمن نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ قاسمی پر عدالت نے دو لاکھ روپے جرمانہ بھی لگایا ۔ قاسمی اور ایک دوسرے ملزم خالد مجاہد کو اتر پردیش کی خصوصی ٹاسک فورس نے22دسمبر2007کو بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا تھا۔ حکومت اتر پردیش نے قاسمی اور مجاہد کے خلاف مقدمات سے دستبرداری اختیار کی تھی جس کے ٹھیک دو سال بعد یہ فیصلہ سامنے آیا تھا ۔ ریاستی حکومت نے24اپریل 2013ء کو گورکھپور کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی تھی کہ کیس سے دستبرداری کے لئے عدالت میں ایک درخواست داخل کی جائے ۔ یہ دہشت گردی سے متعلق پہلا گیس تھا جسے اکھلیش یادو حکومت نے بے قصور نوجوانوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات سے دستبرداری کے انتخابی وعدہ کے مطابق واپس لی اتھا ۔ بارہ بنکی عدالت نے تاہم8مئی کو حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے نامکمل اور نقائص سے پرکاغذات داخل کئے۔ مجاہد کی18مئی کو فیض آباد کی عدالت منتقلی کے دوران موت ہوگئی تھی ۔

Barabanki court sentences 2007 blast accused Tariq Qasmi to life imprisonment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں