ہندوستان سے نظر ثانی شدہ تجارتی معاہدہ کو بنگلہ دیش کابینہ منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-08

ہندوستان سے نظر ثانی شدہ تجارتی معاہدہ کو بنگلہ دیش کابینہ منظوری

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کی کابینہ نے ہندوستان کے ساتھ ایک نظر ثانی شدہ تجارتی معاہدہ کومنظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت دونوں ممالک علاقائی تجارت میں طویل عرصہ کی ایک رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے ایک تیسرے ملک کو سامان بھیجنے کے لئے ایک دوسرے کے زمینی اور آبی راستے استعمال کرنے کے اہل ہوں گے ۔ یہ بنگلہ دیش کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ معاہدہ کے تحت اب ہم بھوٹان اور نیپال کو سامان کی رسد پہنچانے میں ہندوستانی سڑکوں ، ریلویز اور آبی راستوں کو استعمال کرنے کے اہل ہوں گے ۔ کابینی سکریٹری ایم مشرف حیسن بھوئیان نے کل رات پیش آنے والی تبدیلی کے تعلق سے آج نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے تھت ہندوستان بھی براہ بنگلہ دیش میانمار کو سامان بھیجنے کا اہل ہوگا ۔اس معاہدہ میں ایک دفعہ شامل کی گئی ہے کہ5 سال بعد معاہدہ کی از خود تجدید ہوگی ۔ اگر دونوں ملکوں میں سے کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو ۔ کل دیر گئے وزیر اعظم شیخ حسینہ کی صدارت کابینہ کے ایک اجلاس میں نظر ثانی شدہ معاہدہ کو منظوری دی گئی ۔ جس کو بنگلہ دیش کے وزیر کامرس طفیل احمد نے ہند بنگلہ دیش تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ معاہدہ پر وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دورہ دہلی یا ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے دورہ ڈھاکہ کے موقع پر دستخط ہوں گے۔ اس کارروائی سے واقف عہدیداروں نے کہا ہے کہ کھٹمنڈو اور تھمپو کا پہلے ہی سے ہندوستان کے ساتھ ایسا معاہدہ ہوچکا ہے لیکن بنگلہ دیش نئی دہلی کے ساتھ ایک ایسے معاہدہ کا خواہاں تھا۔ نظر ثانی شدہ معاہدہ کے تحت نیپال اور بھوٹان سے ٹرکس براہ ہندوستانی راہداریوں بنگلہ دیش میں داخل ہوں گے جب کہ سابق میں وہ ہندوستان کی سرحد پر ایک خصوصی مقام پر ٹھہرائی جاتی تھیں ۔ جہاں سے بنگلہ دیش سامان ٹرکوں میں لادا جاتا تھا ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حقیقی تجارتی معاہدہ پر1972 میں بنگلہ دیش کی آزادی کے فوری بعد دستخط کئے گئے تھے لیکن اس معاہدہ کے تحت جس کی میعاد31 مارچ کو ختم ہوگئی۔

Bangladesh Cabinet approves revised trade agreement with India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں