آندھرا پردیش کو سنگا پور جاپان اور چین کے طرز پر ترقی دینے کے نائیڈو خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-28

آندھرا پردیش کو سنگا پور جاپان اور چین کے طرز پر ترقی دینے کے نائیڈو خواہاں

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابونائیدو29اپریل کو دہلی روانہ ہوں گے جہاں وہ جاپان کے وزیر کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کریں گے ۔ چندرا بوبا نائیڈو آندھرا پردیش کو سنگا پور ، جاپان اور چین کی طرز پر ترقی دینے کے خواہاں ہیں ۔ آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لئے انہوں نے سنگا پور سے مدد حاصل کی ہے۔ نئے دارالحکومت کے لئے جاپان سے بھی مدد حاصل کی جارہی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو دہلی میں جاپان کی بعض سر کردہ کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کے ساتھ یادداشت مفاہمت کریں گے ۔ انہوں نے حال ہی میں سنگاپور ، جاپان اور چین کا دورہ کرتے ہوئے بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کی تھی، انہوں نے واضح کردیا ہے کہ آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کے لئے درکار اجازت نامے ریاستی حکومت30دنوں میں جاری کردے گی جس کے لئے سنگل ونڈو سسٹم کی شروعات کی گئی ہے ۔ نائیدو29اپریل کو ہی وشاکھا پٹنم میں ریاست کی نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کریں گے جس میں صنعتی شعبہ کے لئے رعایتیں ہوں گی۔

AP CM to develop AP like Singapore, Japan, China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں