4/اپریل نئی دہلی پی ٹی آئی
جنگ زدہ یمن سے آج تقریباً800ہندوستانیوں کو بچا لیا گیا ۔ جہاں لڑائی میں شدت کے باعث صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے ۔ ہندوستان نے اب تک اس ملک سے اپنے1,800شہریوں کو باہر نکالا ہے۔ جیبوٹی سے بڑے پیمانہ پر بچاؤ آپریشن کی نگرانی کرنے والے مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ، یمن کے سب سے بڑے شہر صنعاء بھی گئے جہاں سے ایر انڈیا نے لینڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد ہندوستانیوں کو بچایا ہے ۔ وی کے سنگھ نے آج جیبوٹی واپس بھی آگئے ۔ اس دوران بحریہ کے جہاز آئی اے این ایس ممبئی جسے عدن سے ہندوستانیوں کو لانے کے لئے روانہ کیا گیا تھا ، زبردست شلباری کی وجہ سے شہر کی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوسکا اور لوگوں کو جہاز پر منتقل کرنے کے لئے چھوٹی کشتیوں کا استعمال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے بتایا کہ عدن میں زبردست شلباری ہورہی ہے، جہاں ساحل سے6,5کلو میٹر دور ہے ۔ ہندوستانی شہریوں کو جہاز پر سوار کرانے کے لئے کشتیوں کا استعمال کیاجارہا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پورے یمن میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود بچاؤ آپریشن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں بچاؤ آپریشن مکمل ہوجائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ القاعدہ کے بڑھتے ہوئے اثر کی وجہ سے صنعاء کی سیکوریٹی صورتحال مزید نازک ہوگئی ہے ۔ ہندوستان کو اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کے لئے پروازوں کی اجازت دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ پروازوں کی اجازت دی گئی ہے ۔ ہمیں کل2پروازوں کی اجازت دی گئی تھی اور آج بھی دو پروازوں کی اجازت دی گئی ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ صنعاء سے بچائر آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے یمن میں ہندوستانیوں کے اغواکے اندیشوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس صورتحال عراق جیسی نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی بحریہ کا جہاز ترکش اور دو دوسرے کمرشیل جہاز بھی الحدیدہ کے بشمول بندرگاہی شہروں سے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے دو نیپالیوں اور بنگلہ دیش اور پاکستان کے 3,3شہریوں کو بھی دو دن قبل الحدیدہ شہر سے بچالیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے بتایا کہ صنعاء سے300سے زائد ہندوستانیوں کو واپس لایا گیا ۔ اور وہ جیبوٹی کے راستہ سے ہندوستان پہنچ چکے ہیں ۔1,800 Indians evacuated from Yemen
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں