پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج کہا کہ انجینئرنگ کی تعلیم کی طلب دیکھتے ہوئے ملک میں کالجوں کے اضافہ کیا گیا تاہم ان اداروں میں تعلیم کے معیار اور کالجوں کے فزیکل انفرانسٹرکچر میں اضافہ لازمی ہے ۔ پرنب مکرجی کے خطاب کو یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی منڈی کے کانووکیشن میں پڑھ کر سنایا گیا ۔ وہ اس کانوکیشن میں مدعو تھے تاہم خراب موسم کے باعث ان کا ہیلی کاپٹر یہاں اترنے سے قاصر رہا ۔ مکرجی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ حالیہ دنوں میں کئے گئے سروے کے مطابق ہندوستان کا کوئی بھی تعلیمی ادارہ دنیا کے تعلیمی اداروں میں رینک حاصل نہیں کرسکا ۔ پرنب مکرجی نے کہا انجینئرنگ کی تعلیم کے بڑھتے ہوئے مطالبہ کے نتیجہ میں کئی ایک ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہنوز معیار تعلیم اور انفراسٹرکچر کی فراہمی میں ہنوز ہم پیچھے ہیں ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کئے گئے دو معروف سروے کے مطابق ملک کا تعلیمی معیار تیسرے درجہ کا ہے۔ اس سروے میں200بہترین اداروں کی فہرست ہندوستان کے کسی ایک ادارے کو بھی اس میں جگہ نہیں مل سکی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کی صرف چند ہی ایسے تعلیمی ادارے ہیں جو فعال کارکردگی اور طریقہ کار کے ساتھ بہتر رینک حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایک اعلیٰ رینک ترقی اور طلبہ کو روزگار کی فراہمی کے نئے راستے کھول سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ بہتر رینک سے بیرونی ممالک سے بہترین اساتذہ اور طلبہ حاصل کئے جاسکتے ہیں اور بیرونی ٹکنالوجی کے مد میں نئی باب کھل سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے قائم شدہ تعلیمی اداروں کو راہ پر آنے کے لئے کچھ وقت لگ سکتا ہے انہوں نے کہ اکہ اس کے باوجود انہیں چاہئے کہ ترقی کی راہ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے نہ صرف مقاصد کو حاصل کیاجاسکتا ہے بلکہ ہمہ رخی تعلیمی ترقی بھی ہوسکتی ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں تعلیمی اداروں میں عظیم حرکیاتی اقدامات کی ضرورت اساتذہ کے معیار کو بھی اعلیٰ درجہ کا بنانے پر زور دیا تاکہ ان کے اداروں میں تربیت حاصل کرنے عالمی سطح پر طلبہ آسکیں ۔ پرنب مکرجی نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں نیز دبے، کچلے و کمزور طبقات کی مدد کرنے کی عادت ڈالیں۔ طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ عام لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے طلباہ کو جدید تکنیک سے آراستہ ہونے اور اس میں مہارت پیدا کرنے کی بھی تلقین کی ۔ اس موقع پر ان کی تقریر بورڈ آف گورنرس کے چیئر مین ایم نٹراجن نے پڑھ کر طلبہ کو سنائی۔ صدر جمہوریہ نے آئی آئی ٹی کے طلبہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین نظم و نسق و تعلیم فراہم کرنے والے اور ادارے کا ہر طالب علم کامیا ب ہوگا اور ان کی نیک خواہشات ان کے ساتھ ہین ۔ انہوں ے طلبہ برادری کو آئی آئی ٹی کا نام روشن کرنے اور اسے ملک کے باوقار ادارے میں شامل رکھنے کی تلقین کی ۔ اس تقریب میں ہماچل پردیش کے گورنر کلیان سنگھ ووزیر اعلیٰ ویربھدر سنگھ موجود تھے ۔
Increasing engineering institutes affecting quality: President Pranab
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں