کرونا کے ڈر سے مریض کو بھگانے والے اسپتال پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا - سعودی وزارت صحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

کرونا کے ڈر سے مریض کو بھگانے والے اسپتال پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا - سعودی وزارت صحت

ریاض
اردو نیوز (سعودی عرب)
سعودی وزارت صحت نے تمام اسپتالوں کو خصوصاً نبی اسپتالوں کو متعدی امراض کے ڈر سے مریضوں کے علاج سے اجتناب یا انہیں کرونا کے ڈر سے بھگانے پر ایک لاکھ ریال جرمانے اور متعلقہ عہدیدار کو 6ماہ تک کی قید کاانتباہ دیا ہے ۔ بعض مریضوں نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی نجی اسپتال اپنی حیثیت عرفی کی حفاظت اور اپنی آمدنی متاثر ہونے کے ڈر سے متعدی امراض میں مبتلا افراد کے علاج سے معذرت کررہے ہیں ۔ سکریٹری صحت عامہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن سعید نے بتایا کہ اگر کسی نجی اسپتال نے کسی مریض کو کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے کے شبے پر معائنے ، علاج اور نگہداشت سے معذرت کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ 10ہزارریال سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور چھ ماہ تک کی سزا ہوگی ۔ اسپتال مریضوں کے علاج کے لئے قائم کئے گئے ہیں ۔انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ وزارت صحت نے متعدی امراض سے بچنے کے چکر میں عارضی اور بیماری کی چھٹیوں پر پابندی لگادی ہے ۔ کسی بھی ڈاکٹر یا نرس یا معاون عملے کے فرد کو اس طرح چھٹی لینے کی اجازت نہیں ۔ وزارت نے شکایات کے اندراج کے لئے973مختص کردیا ہے ۔ اس پر رابطہ کر کے سرکاری نجی اسپتالوں کے عملے کے خلاف قوانین صحت پامال کرنے کی شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں