وزارت محنت میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر تیسیر المفرج نے واضح کیاہے کہ کارکن کا پاسپورٹ رکھنے ولا کفیل سزا کامستحق ہوگا ۔ کوئی بھی کفیل یا ادارہ کسی بھی کارکن کا پاسپورٹ قانون کے بموجب اپنے پاس رکھنے کامجاز نہیں ۔ وزارت محنت کئی مرتبہ یہ بات واضح کرچکی ہے کہ غیر ملکی کارکن پاسپورٹ اور سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کاحقدار ہے ۔ المفرج نے کاہ کہ ہر کارکن کو اپنا پاسپورٹ پاس رکھنے کا قانونی حق حاصل ہے ۔ جو شخص اس کی خلاف ورزی کرے گا وہ قانون کے بموجب سزا کا مستحق ہوگا ۔ المفرج نے توجہ دلائی کہ وزارت محنت اس بات کی تاکید کرتی رہی ہے کہ کسی بھی آجر کو اس عنوان سے کارکنکا پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا کہ پاسپورٹ اپنی تحویل میں رکھنے کی صورت میں کارکن کی حاضری یقینی رہتی ہے اگرچہ یہ جواز درست ہوتا تو ہر وب کے واقعات ریکارڈ پر نہ آتے ۔ المفرج نے یہ بھی کہا کہ وزارت محنت نے ملازمت پر نہ آتے۔ المفرج نے یہ بھی کہا کہ وزارت محنت نے ملازمت کے نئے معاہدوں میں اس بات کی صراحت کردی ہے کہ مرد اور خاتون کارکنوں کو اپناپاسپورٹ تحویل میں رکھنے کا حق ہے ۔ انہوں نے توجہ دلائی کی ملازمت کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کوئی کارکن ڈیوٹی سے فرار ہوجاتا ہے تو آجر کو ریکروٹنگ ایجنسی سے دوسرا کارکن مہیا کیاجائے گا۔ المفرج نے یہ بھی کہا کہ کوئی کارکن گھریلو ملازمت ترک کرکے فرار ہوتا تو آجر کا فرض ہے کہ وہ قریب ترین پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس کی رپورٹ درج کرادے۔
2015-03-06
تاریخ اشاعت : 2015-03-06
زمرہ
arab-muslim
کوئی کفیل یا ادارہ کارکن کا پاسپورٹ رکھنے کا مجاز نہیں - سعودی وزارت محنت
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں