ہندوستان اور چین کو بےاعتمادی ختم کرنے کی ضرورت - سفیر چین برائے ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

ہندوستان اور چین کو بےاعتمادی ختم کرنے کی ضرورت - سفیر چین برائے ہند

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سری لنکا و مالدیپ کے پیش نظر سفیر چین برائے ہند مسٹر لی یو چنگ نے کہا کہ ان کا ملک اور ہندوستان، جزیرہ سری لنکا کے ترقیاتی شراکت دار ہیں ۔ لی یو چنگ نے یو این آئی سے کہا کہ ہندوستان اور چین کو ایک دوسرے کے تئیں بے اعتمادی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے آبدوزوں اور بحری جہازوں کو کولمبو بندرگاہ پر آمد پر ہندوستان کو بین السطور میں نہیں جانا چاہئے اور اسے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے دوسرے شعبوں میں موجودرہنا چاہئے ۔ چینی آبدوزوں کی کولمبو بندرگاہ پر نئی دہلی نے حالیہ دنوں میں بیجنگ سے اظہار تشویش کیا تھا۔ چین نے اس تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کولمبو بندرگاہ پر آبدوزیں ایندھن کو دوبارہ بھرنے کے لئے ٹہری تھیں ۔ وزیر اعظم مودی اس ماہ کے دوسرے ہفتہ میں سری لنکا کے علاوہ بحر ہند کے چند دیگر ممالک کا بھی دورہ کررہے ہین ۔ گزشتہ ماہ سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا سری لنکا کے انتخابات میں صدر راجہ پکشا جوچین کی قریبی سمجھے جاتے تھے ، کو شکست دے کر عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے اولین بیرونی دورہ کے لئے ہندوستان آئے تھے ۔ چینی سفیر نے کہا کہ میتری پلا ، اس ماہ کے اواخر میں چین بھی جارہے ہیں اور امید ہے کہ اس دوران سری لنکا اور چین کے درمیان ترقی پر مبنی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چین دونوں ممالک سری لنکا کے عوام کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ یوچنک نے کہا کہ ہندوستان اور چین اپنے ایک بلین سے زیادہ آبادی کے ساتھ تیزی سے ترقی کرتی ہوئیں دو معیشتیں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی طور پر اعتماد کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک ایک ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لاسکیں ۔ سفیر چین نے مزید کہا کہ اعتماد کی کمی کو ختم کرنے میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے جس سے سرحدی تنازعہ کو ختم کرنے کی کوششیں آگے بڑھی ہیں ۔ جاریہ ماہ کے اواخر میں نئی دہلی میں سرحدی مسئلہ پر خصوصی نمائندوں کی بات چیت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول سے ملاقات کے لئے چین کے یان جے چائی نئی دہلی کا دورہ کررہے ہیں ۔
ڈوول کو ہندوستان نے سرحدی تنازعہ پر چین سے بات چیت کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے ۔ سفیر چین نے کہا کہ یہ ایک مثبت علامت ہے کہ ہندوستان اور چین نے سرحدی تنازعات اور اختلافات کے باوجود اپنی اپنی سرحد پر امن کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے عوام اور خطہ کی بہتری اور تعمیری کام میں مشغولیت کے لئے امن کو برقرا ررکھنا چاہئے ۔ لی یو چنگ نے کہا کہ نریندر مودی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے ہندوستان اور چین نے اعلیٰ سطحی تبادلہ کو برقرار رکھا ہے ۔ اس کی شروعات ژی جنپنگ کے گزشتہ سال ماہ ستمبر میں دورہ ہند سے شروع ہوئی ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ ماہ چین کادورہ کیا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہ مئی میں متوقع دورہ بیجنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

india, china should remove distrust: chinese envoy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں