تحویل اراضی بل - اپوزیشن کی تنقید کا مقصد صرف مرکز کی مخالفت - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

تحویل اراضی بل - اپوزیشن کی تنقید کا مقصد صرف مرکز کی مخالفت - مودی

کھنڈوا
یو این آئی
وزیرا عظم نریندر مودی نے آج ملک میں ان دنوں زیر بحث تحویل اراضی بل کی مخالفت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والوں کا ارادہ صرف مرکز میں ان کی حکومت کی مخالفت کرنا ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ وزیر راعظم مودی مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کے سنگاجی میں پہلے مرحلے میں1200میگا واٹ کے سنگا جی تھرمل برقی منصوبہ کا آغاز اور دوسرے مرحلے میں3120کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ مودی نے تحویل اراضی بل کا نام لئے بغیر جلسہ میں موجو کسانوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے لوگوں کو پہنچانیں جو کسانوں کے مفادات میں ؒ ائے گئے مجوزہ قانون کی بلاوجہ مخالفت کررہے ہیں ۔ مودی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کا نام لئے بغیر الزام لگایا کہ ترقی پسند اتحاد( یو پی اے) کی سابقہ حکومت کے دوران ایک گھر سے پیغام نکلنے کی بنیاد پر کوئلے کی کانیں دے دی جاتی تھیں اور ان پر اربوں کھربوں روپے کا کاروبار ہوجاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی پرانی حکومت بھی اس طرح کا قانون لانا چاہتی تھی اور وہ اسی موضوع کو لے کر لوک سبھا انتخاب میں بھی گئی تھی لیکن اسے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس لئے ہوا کیونکہ پرانی حکومت نے کسانوں کے مفادات میں فیصلے نہیں کئے تھے اور اس کی نیت بھی ٹھیک نہیں تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لیکن ان کی حکومت کسانوں کے مفاد میں یہ قانون لانا چاہتی ہے جس میں کسانوں سے ان کی زمین پر ان کے لئے گھر، اسکول، اسپتال، سڑک اور دیگر ضروری اشیاء کے لئے انتظام کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسا کرنے والوں کو پہچانیں اور انہیں سبق سکھائیں۔ مودی نے کہا کہ میں نے اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ تحویل اراضی بل کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کریں لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا ، انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو دواخانہ کی ضرورت ہے ، سڑکوں کی ضرورت ہے، مکانات کی ضرورت ہے ، پانی ، برقی اور اسکولوں کی ضرورت ہے ۔ انہیں آبپاشی کی سہولتوں کی ضرورت ہے لیکن پہلے سے موجو دقانون میں ان تمام باتوں کا لحاظ نہیں رکھا گیا تھا ۔ پچھلی حکومت نے دواخانوں ، اسکولوں اور مکانات کے لئے زمین دینے سے انکار کیا تھا ۔ کسانوں کو پانی سربراہ کرنے سے انکار کیا تھا ، انہوں نے عام بجٹ2015-16ء کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سماج کے تمام شعبہ ہائے حیات کی بہبود کا خیال رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں غریبوں، کسانوں، قبائلی کمیونٹیز، دلتوں بہنوں اور بھائیوں کی بھلائی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقری کے لئے برقی کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لئے برقی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے ۔
مودی نے عوام سے کہا کہ برقی کی بچت کے ذریعہ ملک کے مستقبل کو تابناک بنایاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے عوام سے برقی کی حفاظت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ ہمارے بچوں کے لئے بہت اہم ہے، ملک کے تقریباً20فیصدعوام کو برقی مہیا نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برقی بچت سے نہ صرف مکانات روشن ہوں گے بلکہ مستقبل بھی روشن ہوگا ۔ انسانیت کی ترقی میں توانائی کا بہت اہم حصہ ہوتا ہے ۔ اور بغیر برقی کے خوابوں کی تکمیل نہیں کی جاسکتی ۔ وزیر اعظم نے وہاں موجود ایسے کسانوں جنہیں برقی فراہم نہیں ہے ، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مودی نے سوال کیا کہ کون ہیں یہ لوگ، یہ امیر نہیں ہیں، غریب لوگ ہیں ، انہیں برقی سے محروم رکھنا ایسا ہے جیسے انہیں پتھر کے دور میں واپس بھیج دینا ہے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت توانائی پیوش گوئل ، چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان اور ریاستی وزیر توانائی راجندر شکل سمیت کئی عوامی نمائندے موجود تھے ۔

I am not anti-farmer, PM Modi says on land bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں