منصف نیوز بیورو
آندھر اپردیش کی اسمبلی میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اراکین کو تقریر کا موقع فراہم نہ کرنے کے خلاف بطور احتجاج وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی نے مجسمہ بی آر امبیڈ کر واقع ٹینک بینڈ تا اسمبلی پدیاترا منظم کیا ۔ انہوں نے ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے اور آندھرا پردیش کے اسپیکر کے خلاف نعرے لگائے ۔ بعدازان انہوں نے اسمبلی میں واقع مجسمہ مہاتما گاندھی کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ وائی ایس آر کانگریس کے اراکین اسمبلی نے24مارچ کو احاطہ اسمبلی میں تمثیلی اسمبلی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ۔ وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی روحہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں وہ آندھر اپردیش کی حکومت کی ناکامیوں کے بارے میں واقف کرارہے تھے ۔ جس پر تلگو دیشم پارٹی کے اراکین برہم ہوکر ان کے خلاف شخصی ریمارک کرکے ایوان کا قیمتی وقت برباد کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے قائد ان کے بیان پر برہم ہوکر ان کے خلاف ایس سی ایس ٹی ہراسانی مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے دیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے ارکان ایوان میں امرانہ طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہیں اور وہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے ۔ ایک جمہوریت اپوزیشن کے بغیر پنپ سکتی ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک طرف مودی کی حمایت میں سب کے ساتھ کی بات کرتے ہیں لیکن خود اپنی ریاست میں وہ اپوزیشن کو لے کر نہیں چلتے ۔ اس کے علاوہ دارالحکومت کی تعمیر میں بھی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی رائے کے حصول کو نظر انداز کردیا گیا جس کے نتیجہ میں کسانوں کے مفاد متاثر ہورہے ہیں اور کئی کسان اپنی اراضیات سے محروم ہوچکے ہیں۔
YSR Congress protests Andhra Assembly
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں