اعتماد نیوز
مرکزی حکومت نے تلنگانہ ریاست کے لئے مارچ2016تک596میگا واٹ برقی مختص کی ہے ، دو مرحلوں میں یہ برقی ریاست کو سربراہ کی جائے گی۔ مرکز کے اس تازہ فیصلے سے ریاست میں برقی کی قلت کچھ حد تک کمی واقعی ہوگی۔ شدید برقی بحران سے دوچار تلنگانہ ریاست کو222میگا واٹ برقی یکم اپریل تا30ستمبر سربراہ کی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلہ کے تحت 374میگاواٹ برقی یکم اکتوبر تا مارچ2016ء سربراہ ہوگی ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کو برقی الاٹ کرنے کے بعد گرما کے اس موسم میں ریاست میں برقی بحران میں کمی کے آثار ہیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس سلسلہ میں قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر برقی پیو ش گوئل سے کئی مرتبہ نمائندگی کی تھی ، ان کی یہ نمائندگی کامیاب رہی ۔ ریاست تلنگانہ کو راجستھان کے جھجر کی ارادلی پاور کمپنی سے برقی سربراہ کی جائے گی۔
Telangana to Get 222 MW of Central Power
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں